- کتاب فہرست 180861
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال1997
ڈرامہ924 تعلیم347 مضامين و خاكه1376 قصہ / داستان1667 صحت108 تاریخ3356طنز و مزاح604 صحافت202 زبان و ادب1140
خطوط725 طرز زندگی30 طب981 تحریکات270 ناول4284 سیاسی349 مذہبیات4804 تحقیق و تنقید6717افسانہ2670 خاکے/ قلمی چہرے238 سماجی مسائل112 تصوف2017نصابی کتاب442 ترجمہ4199-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار70
- دیوان1253
- دوہا50
- رزمیہ99
- شرح186
- گیت63
- غزل1273
- ہائیکو11
- حمد62
- مزاحیہ31
- انتخاب1583
- کہہ مکرنی6
- کلیات574
- ماہیہ20
- مجموعہ4901
- مرثیہ387
- مثنوی735
- مسدس44
- نعت593
- نظم1217
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ179
- قوالی16
- قطعہ68
- رباعی264
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام35
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ75
- واسوخت24
مفتی محمد شفیع کا تعارف
شناخت: مفسر، فقیہ، مفتی اعظم
مفتی محمد شفیع ایک عظیم مفسر، بلند پایہ فقیہ، بے مثال محقق اور راہِ سلوک کے کامل شیخ تھے، جن کی ذات علم و عمل کا حسین امتزاج تھی.
آپ 20/21 شعبان 1314ھ (1897ء) کی درمیانی شب دیوبند میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مولانا محمد یٰسین دیوبندی ایک جید عالم اور صاحبِ نسبت بزرگ تھے۔
ابتدائی تعلیم دارالعلوم دیوبند میں حاصل کی۔ قرآن کریم کی تعلیم حافظ محمد عظیم سے اور فارسی و دیگر علوم اپنے والد سے حاصل کیے۔ بعد ازاں اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے دارالعلوم کے درجۂ عربی میں داخل ہوئے اور 1335ھ میں فراغت حاصل کی۔
آپ کے اساتذہ میں انور شاہ کشمیری، شبیراحمد عثمانی، عزیز الرحمن عثمانی اور دیگر اکابر علماء شامل تھے۔
فراغت کے بعد دارالعلوم دیوبند میں تدریس کا آغاز کیا اور جلد ہی ممتاز اساتذہ میں شمار ہونے لگے۔ آپ نے تقریباً 27 سال تک تدریس کی اور ہزاروں طلبہ کو علمِ دین سے فیضیاب کیا۔
بعد ازاں آپ کو دارالعلوم دیوبند میں دارالافتاء کا عظیم منصب سونپا گیا، جہاں آپ نے پیچیدہ فقہی مسائل کے حل میں غیر معمولی خدمات انجام دیں۔
آپ نے ابتدا میں محمود حسن سے بیعت کی، پھر اشرف علی تھانوی سے وابستہ ہوئے جنہوں نے آپ کو خلافت عطا فرمائی۔
آپ کو اپنے شیخ کا خاص اعتماد حاصل تھا اور آپ علمی و روحانی دونوں میدانوں میں ان کے نمایاں جانشین سمجھے جاتے تھے۔
مفتی محمد شفیع کی نمایاں تصنیفات میں: معارف القرآن (8 جلدوں میں تفسیر)، اسلام کا نظامِ اراضی، ختم نبوت کامل، سیرت خاتم الانبیاء، جواہر الفقہ، فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، عزیز الفتاویٰ
خصوصاً معارف القرآن اردو تفاسیر میں ایک شاہکار حیثیت رکھتی ہے۔
قیامِ پاکستان کے بعد کراچی ہجرت کی اور اسلامی نظام کے نفاذ اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا۔
آپ نے دارالعلوم کراچی کی بنیاد رکھی جو آج ایک عظیم دینی درسگاہ ہے۔
وفات: آپ کا انتقال 9/10 شوال 1396ھ مطابق 5/6 اکتوبر 1976ء کو کراچی میں ہوا۔
مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Shafi
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال1997
-
