- کتاب فہرست 180433
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1979
ڈرامہ917 تعلیم341 مضامين و خاكه1361 قصہ / داستان1568 صحت104 تاریخ3265طنز و مزاح593 صحافت200 زبان و ادب1625 خطوط727
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4269 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6518افسانہ2665 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4194خواتین کی تحریریں5755-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1249
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1259
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1579
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4866
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت588
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
مجاہد الاسلام کا تعارف
ڈاکٹر مجاہد الاسلام کا شمار ان مصنفین میں ہوتا ہے جن کی تنقید و تخلیق دونوں میں کوششیں جاری ہیں۔ کلا سیکی ادبیات سے گہری دلچسپی کے سبب انھوں نے مرزا محمد رفیع سودا کی کلیات کی جامع فرہنگ تیار کی، جو اساتذہ اور کلاسیکل لٹریچر سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لئے خاصے کی چیز ثابت ہوئی۔
ڈاکٹر مجاہد الاسلام کی پیدائش10اگست1962 کو بہار کے دربھنگہ ضلع کی مردم خیز بستی ”باڑھ سمیلا“ میں ہوئی۔ دینی و علمی ماحول کی وجہ سے ڈاکٹر مجاہد الاسلام کو بچپن سے ہی علم و ادب کا ستھرا ذوق ملا۔ اردو شعر و ادب سے دلچسپی انھیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کھینچ لائی۔ یہاں سے انھوں نے بی اے اور ایم اے (1987) کی اسناد امتیازی نمبرات سے حاصل کیں۔ علی گڑھ میں انھوں نے وہاں کے مشاہیر ادب سے بھرپور استفادہ کیا۔ ایم فل (1990) اور پی ایچ ڈی(1995) کی تعلیم جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے حاصل کی۔
ڈاکٹر مجاہد الاسلام نے اپنے کیریئر کا آغاز صحافت سے کیا تھا۔1997 سے 2012 تک وہ روزنامہ ”ہند سماچار“جالندھرسے جڑے رہے اور پنجاب کے سیاسی، تعلیمی اور کارپوریٹ کلچر کو بڑے قریب سے دیکھا۔ اس وقت وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، لکھنو کیمپس میں شعبۂ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
ڈاکٹر مجاہد الاسلام کا قلم اردو تنقید، تحقیق اور تخلیق میں یکساں رواں ہے۔ ان کی تین تنقیدی کتابیں ”ادب اور ابلاغ“،’’تحلیل و تجزیہ“ اور ”محاسن و معائب“ شائع ہوچکی ہیں اور پانچ کتابیں منتظرِ اشاعت ہیں۔ ایم اے کے طلبہ کی نصابی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی ان کی کتاب ”تنقیدات و تشریحات“ نے طلبہ میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔
دو افسانوی مجموعے بھی ”بدن کی خوشبو“ اور ”فلائی اوور کے درمیاں“ زیورِ طباعت سے آراستہ ہو چکے ہیں ۔موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1979
-
