Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Murtaza Sahil Tasleemi's Photo'

مرتضیٰ ساحل تسلیمی

1953 - 2020

مرتضیٰ ساحل تسلیمی کا تعارف

تخلص : 'ساحل'

اصلی نام : مرتضی علی خاں

پیدائش : 30 Jun 1953

وفات : 21 Aug 2020

مرتضٰی ساحل تسلیمی ادب اطفال میں ایک معروف، عالمی شہرت یافتہ شخصیت تھے بچوں کے لئےمقصدی اور دلچسپ ادب تخلیق کرنے کے لئے پہچانے جاتے تھے۔ بچوں کے لئےان کی 50 سے زیا دہ نثری اور شعری کتابیں شائع ہوئی ہیں۔انھوں نے ایم اے اور بی ایڈ کی ڈگریاں حاصل کی تھیں اور  پیشے کے اعتبار سے استاد تھے، ادب اطفال کے علاوہ ان کی  تقریباً 25 کتابیں افسانوں، شاعری ا ور اسلامی و اصلاحی مضامین پر مشتمل ہیں۔

رامپور کے ادراے الحسنات کے بانی عبدالحئ ملک صاحب نے انھیں سن 1978 میں رسالہ ‘ نور’ کا مدیر مقرر کیا اور ان کو بچوں کے لئے لکھنے کی ترغیب دی اور کچھ دنوں کے بعد مکتبہ الحسنات کے سارے رسالوں الحسنات، نور، بتول،ھلال اور ہندی کے رسالے‘ ہادی‘ کی ادارت بھی انکو مل گئ ۔ مرتضی ساحل کی ادارت میں رسالہ ’نور’ادب اطفال کا برصغیر ہندوستان پاکستان کا مقبول رسالہ بن گیا۔ ان کا تخلیقی سفر بہت کامیاب رہا۔ انھوں نے  بچوں کے لئے کہانیاں، نظمیں، ڈرامے، مضامین اور  نظمیں لکھیں۔  خواتین کے لئے اصلاحی افسانے نظمیں اسلامی مضامین اور اداریے تحریر کئے۔ 

اتر پردیس اردو اکادمی کی طرف سے انھیں سن 2014 میں ‘مولانا محمد علی  جوہر ایوارڈ’ برائے ادب اطفا ل پیش کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ کئی اور سماجی اور ادبی اداروں کی طرف سے اعزازات سے نوازے گئے تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے