- کتاب فہرست 145472
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1209
خطوط492 تحریکات166 ناول2522 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی7
- اشاریہ4
- اشعار59
- دیوان1176
- دوہا49
- رزمیہ85
- شرح134
- گیت30
- غزل603
- حمد26
- مزاحیہ33
- انتخاب1209
- کہہ مکرنی9
- کلیات554
- ماہیہ12
- مجموعہ3517
- مرثیہ285
- مثنوی562
- مسدس25
- نعت342
- نظم861
- دیگر26
- قصیدہ118
- قوالی8
- قطعہ38
- رباعی194
- مخمس18
- ریختی15
- باقیات24
- سلام24
- سہرا4
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی17
- ترجمہ75
- واسوخت22
مشفق خواجہ کا تعارف
نام خواجہ عبدالحی اور تخلص مشفق تھا۔۱۹؍دسمبر ۱۹۳۵ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد ۱۹۵۷ء میں بی اے(آنرز) اور ۱۹۵۸ء میں ایم اے (اردو) کراچی یونیورسٹی سے پاس کیے۔۱۹۵۷ء سے ۱۹۷۳ء تک انجمن میں علمی وادارتی شعبہ کے نگراں رہے۔ یہاں خواجہ صاحب نے بحیثیت مدیر ماہ نامہ’’قومی زبان‘‘ سہ ماہی’’اردو‘‘ اور ’’قاموس الکتب‘‘ خدمات انجام دیں۔ وہ شاعر کے علاوہ کالم نویس ، نقاد، اور ایک بلند پایہ محقق تھے۔ بقول خواجہ صاحب پاکستان کی کسی ایک لائبریری میں اتنے ریفرنس بک نہیں ہیں جتنی ان کے کتب خانے میں ہیں۔ خواجہ صاحب ہمیشہ تصنیف وتالیف میں مشغول رہتے تھے۔ ان کی تصانیف وتالیفات کے نام یہ ہیں: تذکرہ’خوش معرکہ ریبا‘(جلد اول ودوم) از سعاد ت خاں ناصر، ترتیب وتدوین مشفق خواجہ، ’’غالب اور صفیر بلگرامی‘‘، ’’جائزہ مخطوطات اردو‘‘(۱۲۴۸ صفحات پر مشتمل)’’خامہ بگوش کے قلم سے ‘‘، ’’سخن در سخن‘‘ ، ’’سخن ہائے نا گفتنی‘‘، ’’سخن ہائے گسترانہ‘‘(ادبی کالموں کا انتخاب)، ’’ابیات‘‘(شعری مجموعہ)، ’’کلیات یگانہ‘‘(ترتیب وتدوین)۔ریڈیو پاکستان کے لیے مختلف موضوعات پر تقریباً ۵۰ فیچر لکھے۔ ان کی علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں ۱۹۸۸ء میں ان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ۲۱؍فروری۲۰۰۵ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:307
موضوعات
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS
-
ادب اطفال1209
-