- کتاب فہرست 187819
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1960
طب905 تحریکات295 ناول4598 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی12
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1446
- دوہا64
- رزمیہ111
- شرح195
- گیت83
- غزل1160
- ہائیکو12
- حمد45
- مزاحیہ36
- انتخاب1574
- کہہ مکرنی6
- کلیات686
- ماہیہ19
- مجموعہ5014
- مرثیہ379
- مثنوی827
- مسدس58
- نعت548
- نظم1239
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ187
- قوالی19
- قطعہ61
- رباعی296
- مخمس17
- ریختی13
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی29
- ترجمہ73
- واسوخت26
نجم الدین احمد کا تعارف
نجم الدّین احمد پاکستان کے معروف افسانہ نگار، ناول نویس اور مترجم شاعر ہیں۔ ان کا تعلق بہاول نگر سے ہے۔
نجم الدّین احمد، 2 جون 1971ء کو بہاول نگر ہی میں پیدا ہوئے اور یہیں سے تعلیم حاصل کی اور انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ ستمبر 1993ء سے محکمہ مال ، پنجاب میں ملازم ہیں۔
ادبی سفر:
نجم الدّین احمد ایک منجھے ہوئے افسانہ نگار، ناول نویس اور مترجم ہیں۔ انھوں نے کئی برس قبل اپنے ادبی کیریئر کا آغاز نظم نگاری سے کیا۔ ان کی نظمیں مختلف مؤقر جرائد میں اشاعت پذیر ہوئیں۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے نثر نگاری کی طرف رخ کیا اور یہاں افسانوی ادب کے ساتھ ایسا رشتہ جوڑا کہ اِسی کے ہو کر رہ گئے۔ نظم کی طرح ان کے نثری کام کو بھی خوب پذیرائی ملی اور اُن کے طبع زاد افسانے بھی دورِ حاضر کے سبھی چوٹی کے ادبی جرائد کی زینت بنے نجم الدین ایک ایسے متحرک ادیب ہیں جن کی تقلید کی جانی چاہیے ، اللہ نے انہیں بے شمار صلاحیتوں سے نواز کر ان کو قلم عطا کیا لفظوں کی بساط بچھانے کا طریقہ اور انہیں برتنے کا عمدہ اور شائستہ ملکہ بھی عطا کیا انہوں نے افسانہ نگاری کے ساتھ ساتھ ان کے تراجم کو بھی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ تراجم بھی مؤقر اُردو جرائد کے صفحات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ افسانوی نثر کے ساتھ ساتھ چند تنقیدکے اسلوب سے بھی خوب آشنا ہیں اور ان کے تنقیدی مضامین قارئین سے دادِ تحسین پا چکے ہیں۔ان کا افسانوی مجموعہ ’’آو بھائی کھیلیں‘‘ کو پاکستان رائٹر گلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اُن کی تخلیقات اور تراجم کی ترتیب وار تفصیل حسب ذیل ہے:
ناول
1مدفن (پہلا ایڈیشن) 2007ء، پبلیشر: بک ہوم، لاہور
2کھوج (پہلا ایڈیشن) 2016ء، القا پبلیشر (Readings)، لاہور۔
3سہیم (پہلا ایڈیشن) 2019ء، عکس پبلیشر، لاہور۔
4مَینا جیت (زیرِ طبع)، عکس پبلیشر، لاہور۔
5پرچھائیاں (زیرِ طبع)، عکس پبلیشر، لاہور۔
کہانیاں (افسانے)
1آؤ بھائی کھیلیں (تیرہ افسانے) (پہلا ایڈیشن) 2013ء، پبلیشر: بک ہوم، لاہور۔
2فرار اور دُوسرے افسانے (سترہ افسانے) (پہلا ایڈیشن) 2017ء، الحمد پبلیشر، لاہور۔
تراجم
1بہترین امریکی کہانیاں (پہلا ایڈیشن) 2015ء، پبلیشر: سٹی بک پوائنٹ، کراچی
2نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیاں (پہلا ایڈیشن) 2016ء ، پبلیشر: اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد
3عالمی افسانہ-۱ (عالمی ادب سے انتخاب) (پہلا ایڈیشن)2017ء، پبلیشر: الحمد پبلیشر، لاہور
4فسانۂ عالم (منتخب نوبیل کہانیاں) (پہلا ایڈیشن) 2019ء، عکس پبلیشر، لاہور
5سلیم شہزاد کے سرائیکی ناول “پلوتا” کا ترجمہ(پہلا ایڈیشن) 2019ء، عکس پبلیشر، لاہور
6کافکا بر لبِ ساحل (پہلا ایڈیشن) (زیرِ طبع)، معروف جاپانی ادیب ہاروکی مُورا کامی کے ناول Kafka on the Shore کا ترجمہ)، پبلیشر: عکس پبلیشر، لاہور
7منتخب کہانیاں، از اَولگا توکارچُک (نوبیل انعام: 2018ء) (پہلا ایڈیشن) (زیر طبع)، پبلیشر: عکس پبلیشر، لاہور
ایوارڈز
1’’آؤ بھائی کھیلیں‘‘ پر پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ
2’’نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیاں‘‘ پر UBL ۱یوارڈ
3ناول ’’کھوج‘‘ UBL ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہوا۔
https://sirfurdu.com/archives/28049/%D9%86%D8%AC%D9%85-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1/%D8%A7%DB%81%D9%85-%D8%AE%D8%A8%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%B2/
مددگار لنک : | https://ur.m.wikipedia.org/wiki/%D9%86%D8%AC%D9%85_%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86_%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF
موضوعات
join rekhta family!
-
ادب اطفال1960
-