- کتاب فہرست 181443
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال2000
ڈرامہ926 تعلیم346 مضامين و خاكه1377 قصہ / داستان1673 صحت108 تاریخ3358طنز و مزاح605 صحافت202 زبان و ادب1141
خطوط725 طرز زندگی30 طب981 تحریکات271 ناول4285 سیاسی349 مذہبیات4809 تحقیق و تنقید6715افسانہ2668 خاکے/ قلمی چہرے238 سماجی مسائل112 تصوف2016نصابی کتاب442 ترجمہ4202-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار70
- دیوان1257
- دوہا50
- رزمیہ99
- شرح186
- گیت63
- غزل1274
- ہائیکو11
- حمد63
- مزاحیہ31
- انتخاب1584
- کہہ مکرنی6
- کلیات574
- ماہیہ20
- مجموعہ4918
- مرثیہ387
- مثنوی735
- مسدس44
- نعت599
- نظم1218
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ180
- قوالی16
- قطعہ68
- رباعی264
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام36
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ75
- واسوخت24
نور قریشی کا تعارف
تخلص : 'نور'
اصلی نام : نور محمد قریشی
پیدائش : 05 May 1939 | ہاوڑہ, مغربی بنگال
وفات : 19 Nov 2003 | ہاوڑہ, مغربی بنگال
نور قریشی کا اصل نام نور محمد قریشی اور تخلص نور ہے۔ ان کے والد کا نام بھلئی قریشی ہے۔ نور قریشی 05 مئی 1939ء کو شیب پور، ہاؤڑا، مغربی بنگال میں پیدا ہوئے۔ نور قریشی کے بڑے والد برہا کے مشہور استاد تھے۔ ان کے شاگردوں کی تعداد 100 سے زائد تھی۔ انھیں برہا کے شائقین عبدالکریم برہیا کے نام سے جانتے تھے۔ نور قریشی دبستانِ غواص کے معروف شاعر تھے اور انھیں جانشینِ غواص قریشی، عزیز غواصی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔ ان کی پہلی کتاب ”رازِ کن فکاں“ حمد، نعت اور منقبت کا مجموعہ ہے جو 2002ء میں شائع ہوئی تھی۔ ان کا شعری مجموعہ ”احساس“ ان کے انتقال کے بعد 2008 میں شائع ہوا اور اس کی طباعت کا سارا خرچ معروف ادب دوست اظہر انصاری نے خود اٹھالیا۔ اظہر انصاری نور قریشی سے بہت قربت رکھتے تھے۔
نور قریشی کی شاعری سے متعلق ، شاعر، ادیب اور مترجم علقمہ شبلی کی آراء درج ذیل ہے۔
”نور قریشی کی شاعری کا مطالعہ ہمیں اس نتیجے پر پہنچاتا ہے کہ اس میں فضا کی رنگینی کا عکس بھی ہے اور حالات کی سنگینی کی پرچھائیاں بھی۔ مشاہدات و تجربات نے انھیں جو کچھ دیا اور ان کے احساس و فکر کو جس طرح متاثر کیا، اس تاثر کو انھوں نے شاعری کی مہذب زبان میں خلوص و احتیاط کے ساتھ غزلیہ پیکر عطا کیا ہے۔ وہ نور و ظلمت، امید ویاس اور حقیقت و خواب کے ہر منظر کو کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور اپنی نوکِ قلم سے صفحۂ قرطاس پر بکھیر دیتے ہیں۔ ان کی غزلوں میں سنجیدگی، متانت، اور میانہ روی ہے۔ وہ اپنے احساسات کو شگفتہ زبان میں بیان کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ وہ لفظی کرتب بازی سے کام نہیں لیتے۔“
نور قریشی کا انتقال 19 نومبر 2003 کو شیب پور، ہاؤڑا، مغربی بنگال میں ہوا۔موضوعات
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال2000
-
