Parkash Fikri's Photo'

پرکاش فکری

1930 - 2008 | رانچی, ہندوستان

پرکاش فکری (ظہیرالحق)جدید اردو شاعروں میں امتیازی مقام حاصل۔ سفر ستارہ اور ایک ذراسی بارش ان کا مجموعہ کلام ہے ۔

پرکاش فکری (ظہیرالحق)جدید اردو شاعروں میں امتیازی مقام حاصل۔ سفر ستارہ اور ایک ذراسی بارش ان کا مجموعہ کلام ہے ۔

تخلص : 'پرکاش فکری'

اصلی نام : ظہیر الحق

پرکاش فکری قلمی نام ، اصل نام ظہیر الحق۔ پرکاش فکری کی ولادت انبالہ میں ہوئی ۔جہاں ان کے والد ملازمت کے سلسلے میں سکونت پذیر تھے ۔ان کے والد کے ایک دوست تھے حکیم رلا رام۔ پیدا ئش کے وقت پرکاش فکری کافی گورے چٹے تھے۔ رلارام نے ان کے والد سے کہا کہ اگر یہ ا ن کے بیٹے ہوتے تو وہ ان کا نام پرکاش رکھتے۔ جب پرکاش فکری سے پوچھا گیا کہ نام کیوں تبدیل کیا تو انھوں نے کہا، پرکاشؔ کسی کا دیا ہوا نام ہے ۔ ان کا قیام رانچی میں ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:192