- کتاب فہرست 180347
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1360 قصہ / داستان1569 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1680 خطوط727
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4264 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6485افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4199خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1578
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4864
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت587
- نظم1200
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
پروفیسر عبدالحق کا تعارف
شناخت: ممتاز اقبال شناس، محقق، نقاد اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس
پروفیسر عبد الحق کی تاریخ پیدائش میں کافی اختلاف ہے، البتہ نازیہ رئیس اپنی کتاب 'پروفیسر عبد الحق: منفرد اقبال شناس' میں لکھتی ہیں، کہ 'اسکول کے ریکارڈ اور آپسی بات چیت کے دوران اور کتابوں کے ذریعے سے مجھے ان کی پیدائش کی صحیح تاریخ کے شواہد حاصل ہوئے۔ اور ان کی صحیح تاریخ پیدائش 4 ربیع الاول 1358ھ مطابق 24 اپریل 1939 ہے۔'
پروفیسر عبدالحق اترپردیش کے ضلع جونپور کے قصبہ مچھلی شہر کے ایک گاؤں پہاڑپور میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تربیت ایک خالص دینی اور دیہی ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے گورنمنٹ سٹی ہائی اسکول اور گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورکھپور یونیورسٹی سے وابستگی اختیار کی، جہاں انہیں پروفیسر محمود الٰہی جیسے اساتذہ کی سرپرستی حاصل رہی۔ پروفیسر محمود الٰہی کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی اور کم عمری ہی میں دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے وابستہ ہوگئے۔ ابتدا جز وقتی تدریس سے ہوئی، بعد ازاں 1968ء میں کل وقتی طور پر شعبے کا حصہ بنے اور تقریباً چالیس برس تک تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دیتے رہے۔
ان کی علمی زندگی کا سب سے روشن پہلو 'اقبال شناسی' ہے۔ پروفیسر عبدالحق کا شمار عہدِ حاضر کے مستند ترین ماہرینِ اقبال میں ہوتا ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کی شاعری اور فکر کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔ ان کی تصانیف میں 'اقبال کے ابتدائی افکار'، 'فکرِ اقبال کی سرگزشت'، 'اقبال کا شعری اسلوب' اور 'اقبال کی غالب شناسی' جیسی اہم کتب شامل ہیں۔
پروفیسر عبدالحق کی خدمات محض تصنیف و تالیف تک محدود نہیں، بلکہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں تحقیق کی ایک نئی روایت ڈالی۔ ان کی نگرانی میں درجنوں طلبہ نے اقبالیات اور دیگر موضوعات پر پی ایچ ڈی مکمل کی۔ سبکدوشی کے بعد بھی وہ علمی دنیا میں بے حد متحرک ہیں اور اب تک ان کی تین درجن سے زائد کتب منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
