- کتاب فہرست 180586
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1982
ڈرامہ918 تعلیم342 مضامين و خاكه1365 قصہ / داستان1599 صحت107 تاریخ3267طنز و مزاح594 صحافت200 زبان و ادب1597
خطوط727 طرز زندگی30 طب972 تحریکات267 ناول4276 سیاسی349 مذہبیات4762 تحقیق و تنقید6530افسانہ2667 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2008نصابی کتاب424 ترجمہ4191-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح182
- گیت63
- غزل1260
- ہائیکو11
- حمد58
- مزاحیہ31
- انتخاب1581
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4874
- مرثیہ387
- مثنوی736
- مسدس44
- نعت589
- نظم1205
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ178
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ75
- واسوخت24
رابعہ سرفراز کا تعارف
ڈاکٹر رابعہ سرفراز 11 فروری 1979 کو فیصل اباد پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم فیصل اباد ہی سے حاصل کی ۔پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 2000 میں ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی اور جامعہ میں نمایاں پوزیشن کی حامل قرار پائیں۔ 2004 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد پاکستان سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی اور 2009 میں سندھ یونیورسٹی جام شورو پاکستان سے پی ایچ ڈی اردو کی ڈگری حاصل کی۔2000 میں گورنمنٹ کالج فیصل اباد کے شعبہ اردو کے پوسٹ گریجویٹ کلاسز کی درس و تدریس اور ریسرچ سے وابستہ ہوئیں۔ 2002 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن پاکستان کے ذریعے گورنمنٹ کالج تاندلیانوالہ میں بطور لیکچرار تعینات ہوئیں۔ 2003 سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد کے شعبہ اردو کی پوسٹ گریجویٹ کلاسز کی تدریس اور تحقیق سے منسلک ہیں ۔ 2003 سے 2009 تک بطور لیکچرار شعبہ اردو 2009 سے 2018 تک بطور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو اور 2018 تا حال بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد میں اپنی تدریسی اور تحقیق کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔اگست 2023 سےاپریل 2024 تک پرنسپل کالج اف اورینٹل لینگویجز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد کی ذمہ داری بھی نبھائی ہیں ۔آج کل صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ہیں۔ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ "شبنم سے مکالمہ" دو ہزار میں شائع ہوا ۔وہ مجلس فکر و دانش فیصل اباد اور خواتین کی ادبی تنظیم "اثاثہ" فیصل اباد کی صدر بھی ہیں ۔ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کے 15 ریسرچ سکالرز اپنے مقالات کی تکمیل کے بعد کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔وہ اب تک ایم فل کے 60 سے زائد تحقیقی مقالات کی نگرانی کر چکی ہیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام اباد پاکستان سے منظور شدہ ریسرچ جرنلز میں ان کے اب تک 90 سے زائد تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں ۔بین الاقوامی سطح پر مختلف رسائل و جرائد میں ان کے 10 سے زائد مقالات شائع ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے اب تک 30 سے زائد بین الاقوامی اور ملکی سیمیناروں میں اپنے ادارے کی نمائندگی کی ہے۔وہ "ہم سب" کی ویب سائٹ پر مضامین بھی تحریر کرتی ہیں۔کچھ عرصہ تک ریڈیو پاکستان فیصل اباد کے ادبی پروگرام دبستان سے بھی منسلک رہی ہیں۔"مجلس فکر و دانش" کے عنوان سے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف علمی اور ادبی موضوعات پر لیکچر بھی دیتی ہیں ۔نثری نظموں' نظموں غزلوں تراجم لسانیات' اقبالیات' عروض اور تحقیق و تنقید کے حوالے سے ان کی 22 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں ۔متعدد زیر طبع ہیں
اکیس برس سے یونیورسٹی کی سطح پر پوسٹ گریجوایٹ طلبا و طالبات کی تدریس اور تحقیق کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔
نثری نظموں'نظموں' غزلوں'تراجم'لسانیات' اقبالیات'سیرت'تحقیق' تنقید اور بچوں کی شاعری کے حوالے سے ان کی کتب کی فہرست دذج ذیل ہے۔
مطبوعات:
۱۔شبنم سے مکالمہ(نثمیں)
۲۔محبت زمانہ ساز نہیں(نثمیں)
۳۔سیدنا احید(سیرت نبوی)
۴۔سدا وہ میرے ساتھ(انگریزی گیتوں کے اردو تراجم)
۵۔مشرق کی سمت ایک سفر(ہرمن ہیسے کے ناول The Journey to the East کا اردو ترجمہ)
۶۔اشاریہ طاہر تونسوی
۷۔سخن زاد(غزلیں)
۸۔کوئی رت کوئی رستہ ہو(نظمیں)
۹۔توضیحی مطالعات
۱۰۔تنقیدی جائزے
۱۱۔اقبال أثار
۱۲۔اقبال کا نظریہ فن
۱۳۔اقبال کا شعری اسلوب
۱۴۔جہات فکر اقبال
۱۵۔ترجمہ فن اور اہمیت(ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام أباد سے شائع کردہ)
۱۶۔تحقیدی مطالعات
۱۷۔عکس در عکس(غزلیں)
۱۸۔اردو زبان اور بنیادی لسانیات
۱۹۔نسخہ ہاۓ وفا کی عروضی تخریج
۲۰۔فرشتوں کے گیت(بچوں کے لیے نظمیں)
۲۱۔جہات رباعیات یگانہ
۲۲۔زندگی ریل کا اک سفر تو نہیں(نظمیں)
زیرطبع
۱۔وہی جہاں ہے ترا جس کو تو کرے پیدا
۲۔نشاط جبر(غزلیں)
۳۔تحقیقی و تنقیدی افکارjoin rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1982
-
