- کتاب فہرست 180601
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1981
ڈرامہ917 تعلیم342 مضامين و خاكه1363 قصہ / داستان1597 صحت107 تاریخ3267طنز و مزاح593 صحافت200 زبان و ادب1618 خطوط727
طرز زندگی30 طب972 تحریکات267 ناول4274 سیاسی349 مذہبیات4762 تحقیق و تنقید6522افسانہ2667 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب423 ترجمہ4190خواتین کی تحریریں5753-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1248
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1259
- ہائیکو11
- حمد58
- مزاحیہ31
- انتخاب1581
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4873
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت589
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ178
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
رفیع الدین ہاشمی کا تعارف
شناخت: ماہرِ اقبالیات، محقق، نقاد، سفرنامہ نگار اور اقبالیاتی ادب کے ممتاز شارح
رفیع الدین ہاشمی 9 فروری 1940ء کو مصریال، ضلع تلہ گنگ، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ بی اے بطور پرائیویٹ گورمنٹ کالج سرگودھا سے کیا۔ 1966ء میں اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے اردو اور 1981ء میں جامعہ پنجاب سے ’’تصانیفِ اقبال کا تحقیقی و توضیحی مطالعہ‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
1969ء میں محکمہ تعلیم پنجاب سے وابستہ ہوئے اور مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد 1982ء میں اورینٹل کالج لاہور میں تعینات ہوئے۔ بعد ازاں شعبۂ اردو کے چیئرمین اور پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ پنجاب کے شعبۂ اقبالیات سے بھی وابستہ رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پروفیسر مقرر ہوئے۔
رفیع الدین ہاشمی کا شمار برصغیر کے ممتاز اقبال شناسوں میں ہوتا ہے۔ اقبالیات، تحقیق، تنقید اور اردو ادب کے مختلف موضوعات پر ان کی درجنوں کتابیں شائع ہوئیں۔ ان کی اہم تصانیف میں ’’خطوطِ اقبال‘‘، ’’کتابیاتِ اقبال‘‘، ’’اقبال: مسائل و مباحث‘‘، ’’اقبالیات کے سو سال‘‘، ’’تحقیقِ اقبالیات کے مآخذ‘‘، ’’اقبالیات: تفہیم و تجزیہ‘‘، ’’علامہ اقبال: شخصیت و فن‘‘ اور ’’جامعات میں اردو تحقیق‘‘ شامل ہیں۔
وہ ایک عمدہ سفرنامہ نگار بھی تھے۔ ان کے سفرناموں ’’پوشیدہ تری خاک میں‘‘ (اندلس) اور ’’سورج کو ذرا دیکھ‘‘ (جاپان) کو خاص پذیرائی حاصل ہوئی۔ 2002ء میں انہوں نے تحقیقی مجلہ ’’بازیافت‘‘ کا اجرا بھی کیا، جو علمی و تحقیقی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
وفات: ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا انتقال 25 جنوری 2024ء کو لاہور میں ہوا۔
مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Rafiuddin_Hashmi
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1981
-
