- کتاب فہرست 181273
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال1996
ڈرامہ925 تعلیم346 مضامين و خاكه1376 قصہ / داستان1668 صحت108 تاریخ3356طنز و مزاح604 صحافت202 زبان و ادب1140
خطوط725 طرز زندگی30 طب981 تحریکات271 ناول4285 سیاسی349 مذہبیات4806 تحقیق و تنقید6713افسانہ2669 خاکے/ قلمی چہرے238 سماجی مسائل112 تصوف2017نصابی کتاب442 ترجمہ4202-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار70
- دیوان1255
- دوہا50
- رزمیہ99
- شرح186
- گیت63
- غزل1274
- ہائیکو11
- حمد63
- مزاحیہ31
- انتخاب1584
- کہہ مکرنی6
- کلیات574
- ماہیہ20
- مجموعہ4905
- مرثیہ387
- مثنوی735
- مسدس44
- نعت596
- نظم1217
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ180
- قوالی16
- قطعہ68
- رباعی264
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام35
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ75
- واسوخت24
سراج انور کا تعارف
شناخت: اردو ادبِ اطفال کے مقبول فکشن نگار اور بچوں کے طویل مہماتی ناولوں کے اوّلین مصنف
سراج انور1933ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ ادبِ اطفال کے نہایت مقبول اور منفرد ناول نگار تھے، جنہیں اردو میں بچوں کے لیے طویل مہماتی ناول لکھنے والے اولین ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ انہیں فوٹوگرافی سے خاص شغف تھا، تاہم بچوں سے غیر معمولی محبت کے باعث انہوں نے اپنی پوری ادبی زندگی بچوں کے لیے وقف کر دی اور اس عہد کو آخر دم تک نبھایا۔
انہوں نے بچوں کے لیے سینکڑوں کہانیاں، ڈرامے، فیچر اور ناول تحریر کیے، جو برصغیر کے متعدد معروف رسائل میں شائع ہوتے رہے۔ ان کی تحریریں پاکستان کے رسائل بچوں کی دنیا اور بچوں کا باغ کے علاوہ ہندوستان کے مشہور رسالے کھلونا میں بھی شائع ہوتی تھیں۔ ان کے ناولوں نے پاک و ہند دونوں ممالک میں بچوں اور نو عمر قارئین میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔
ان کی پہلی مطبوعہ کتاب خون کا دریا 1958ء میں شائع ہوئی، جس کی اشاعت ہی سے ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ان کے مشہور ترین ناولوں میں خوفناک جزیرہ، کالی دنیا، نیلی دنیا، دوڑتا جنگل، دوسرا زینہ، بھوتوں کا خزانہ، تجوری کا راز، سونے کا شہر، جادو کی آنکھیں، نقاب کا عذاب، بوتل کے قیدی، کالا جزیرہ اور جادو کا دروازہ شامل ہیں۔ انہوں نے بچوں کے مزاحیہ ریڈیائی ڈرامے بھی لکھے جو کافی مقبول ہوئے۔
ان کے طویل مہماتی ناولوں کی خاص پہچان ان کا مرکزی کردار فیروز ہے، جو پراسرار جزیروں، زیرِ زمین دنیا، برفانی انسانوں، بونوں، خزانے کے جزیروں اور خیالی مخلوقات سے بھرپور حیرت انگیز مہمات میں دکھائی دیتا ہے۔ ان ناولوں نے اردو بچوں کے ادب میں مہماتی فکشن کی نئی روایت قائم کی۔
سراج انور نے اپنے تخیل، تجسس اور مسلسل ادبی خدمت کے ذریعے اردو ادبِ اطفال کو ایک نئی جہت عطا کی اور بچوں کے لیے سنجیدہ و معیاری ناول نگاری کی بنیاد مضبوط کی۔
وفات: 4 مارچ 1991ء میں انتقال ہوا۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال1996
-
