- کتاب فہرست 180581
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
ڈرامہ917 تعلیم341 مضامين و خاكه1363 قصہ / داستان1572 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح593 صحافت200 زبان و ادب1625 خطوط727
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4269 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6519افسانہ2666 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4195خواتین کی تحریریں5755-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1249
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1259
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1581
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4870
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت588
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
سہیل انجم کا تعارف
شناخت: صحافی، ادیب، نقاد اور اردو صحافت کے محقق
سہیل انجم 1 جولائی 1958ء کو ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی (موجودہ سنت کبیر نگر) کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مولانا حامد الانصاری انجم اپنے عہد کے موقر عالمِ دین، خطیب، شاعر اور صحافی تھے۔ ان کی ابتدائی اردو اور فارسی کی تعلیم گھر پر ہوئی۔ انہوں نے مارواڑ انٹر کالج گورکھپور سے 1976ء میں انٹرمیڈیٹ، رتن سین ڈگری کالج بانسی سے 1979ء میں بی اے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 1981ء میں اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ فی الحال اپنے اہل خانہ کے ساتھ دہلی میں مقیم ہیں۔
انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز 1985ء میں ممبئی کے اردو ہفت روزہ ’’بلٹز‘‘ اور دہلی کے ’’اخبارِ نو‘‘ سے کیا۔ فروری 1987ء میں وہ مستقل طور پر دہلی منتقل ہو گئے اور مختلف اخبارات جیسے ’’ہمارا قدم‘‘، ’’جریدہ ٹائمز‘‘، ’’نئی دنیا‘‘ اور ’’انٹرنیشنل ملی ٹائمز‘‘ میں اسسٹنٹ ایڈیٹر، ایڈیٹر انچارج اور نمائندہ خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1995ء سے مشہور روزنامہ ’’قومی آواز‘‘ دہلی سے بحیثیت سب ایڈیٹر منسلک ہوئے اور 2008ء میں اس کے بند ہونے تک وابستہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے جدہ (سعودی عرب) کے روزنامہ ’’اردو نیوز‘‘ کے لیے جز وقتی رپورٹنگ بھی کی۔ سال 2002ء سے وہ مسلسل ریڈیو ’’وائس آف امریکہ‘‘ (وائرلیس سروس واشنگٹن) کے لیے دہلی سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 1995ء سے آل انڈیا ریڈیو کی ایکسٹرنل سروس ڈویژن کے لیے حالاتِ حاضرہ پر پابندی سے تبصرے لکھ رہے ہیں۔
سہیل انجم متعدد کتابوں کے مصنف اور مرتب ہیں۔ ان کی اہم تصانیف میں ’’میڈیا روپ اور بہروپ‘‘، ’’میڈیا اردو اور جدید رجحانات‘‘، ’’احوالِ صحافت‘‘، ’’مغربی میڈیا اور اسلام‘‘، ’’دہلی کے ممتاز صحافی‘‘، ’’پھر سوئے حرم لے چل‘‘ (سفرنامہ)، ’’بازیافت‘‘ (تنقیدی مضامین)، ’’مطالعات‘‘ اور خاکوں کے مجموعے ’’نقش بر آب‘‘ اور ’’نقش بر سنگ‘‘ شامل ہیں۔
مددگار لنک : | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%DB%81%DB%8C%D9%84_%D8%A7%D9%86%D8%AC%D9%85
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
-
