- کتاب فہرست 179123
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں86
ادب اطفال1988
ڈرامہ919 تعلیم344 مضامين و خاكه1380 قصہ / داستان1584 صحت105 تاریخ3276طنز و مزاح607 صحافت202 زبان و ادب1705 خطوط738
طرز زندگی30 طب981 تحریکات272 ناول4299 سیاسی354 مذہبیات4755 تحقیق و تنقید6593افسانہ2681 خاکے/ قلمی چہرے242 سماجی مسائل109 تصوف2037نصابی کتاب451 ترجمہ4248خواتین کی تحریریں5830-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1278
- دوہا48
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1257
- ہائیکو11
- حمد52
- مزاحیہ31
- انتخاب1597
- کہہ مکرنی7
- کلیات581
- ماہیہ20
- مجموعہ4852
- مرثیہ386
- مثنوی746
- مسدس42
- نعت580
- نظم1193
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ182
- قوالی17
- قطعہ67
- رباعی272
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات17
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ74
- واسوخت25
سہیل نقش کا تعارف
شناخت: شاعر، ادیب
ڈاکٹر محمد سہیل اپنے قلمی نام سہیل نقش سے معروف ہیں، اردو کے معاصر شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری میں زندگی کے مختلف تجربات، انسانی جذبات اور معاشرتی مسائل کی عکاسی نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ سادہ، رواں اور بے تکلف اندازِ بیان ان کی شاعری کی خاص پہچان ہے۔
ڈاکٹر محمد سہیل 18 جنوری 1962ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین کا تعلق دہلی کے قدیم علاقوں صدر بازار اور پہاڑ گنج سے تھا اور دونوں جانب سے ان کی مادری زبان اردو ہے۔ انہوں نے طویل عرصہ بیرونِ ملک گزارا؛ تقریباً بیس برس سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم رہے اور گزشتہ چند برسوں سے انقرہ (ترکیہ) میں رہائش پذیر ہیں۔
سہیل نقش کو شاعری کا شوق زمانۂ طالب علمی ہی سے تھا۔ ان کے خاندان میں بھی شعری روایت موجود رہی، ان کے چچا نعت گو شاعر تھے اور دادا بھی شعر کہتے تھے، اگرچہ بدقسمتی سے ان کا کلام محفوظ نہ رہ سکا۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ “نقشِ سخن” ان کی تخلیقی شخصیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس مجموعے میں شاعر نے انسانی زندگی کے مسائل، داخلی و خارجی کیفیات اور معاشرتی صورتِ حال کو فنکارانہ مہارت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کی شاعری میں سادہ اور روزمرہ زبان کے ساتھ ساتھ جذبوں کی صداقت، فکر کی گہرائی اور اسلوب کی تازگی نمایاں ہے۔ انہوں نے کسی خاص مکتب یا شاعر کی تقلید کے بجائے اپنے منفرد اندازِ اظہار کو اپنایا ہے، جس میں سلاست، روانی اور فکری وسعت کا حسین امتزاج ملتا ہے۔
مجموعۂ “نقشِ سخن” میں شامل مختلف موضوعات اور احساسات ایک مربوط اکائی کی صورت میں قاری تک پہنچتے ہیں اور اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اسی بنا پر ادبی حلقوں میں ان کے اس مجموعے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور اس کی اشاعت پر ادبی اداروں اور حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
join rekhta family!
-
کارگزاریاں86
ادب اطفال1988
-
