Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

تہنیت النسا بیگم تہنیت

1915

تہنیت النسا بیگم تہنیت کا تعارف

تخلص : 'تہنیت'

اصلی نام : تہنیت النسا بیگم تہنیت

پیدائش : 25 May 1915 | حیدر آباد, تلنگانہ

تہنیت النسا بیگم تہنیت حیدرآباد کی مشہور و معروف نعت گو شاعرہ ہیں۔ والد نواب رفعت یار جنگ بہادر تھے۔ تہنیت النسا بیگم مشہور و معروف ادیب، محقق، نقاد، ماہر لسانیات و دکنیات ڈاکٹر محی الدین قادری زور کی شریک حیات تھیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم محبوبیہ گرلز اسکول میں ہوئی۔ سینئر کیمبرج تک تعلیم حاصل کی۔

تہینیت النسا بیگم کا شعری ذوق بچپن سے ہی نکھرا ہوا تھا۔ انہوں نے ایک صاحب طرز شاعرہ ہونے کے باوجود صرف حمد، نعت اور منقبتوں کے سوا دوسری صنف سخن میں طبع آزمائی نہیں کی۔ وہ خالص حیدرآبادی تہیذیب اور اسلامی کردار کا اعلیٰ نمونہ ہونے کے ساتھ نہایت خوش گو اور باکمال نعت گو شاعرہ تھیں۔ حضرت خواجہ حسن نظامی نے انھیں ‘طوطیٔ دکن’ کا خطاب دیا تھا۔

‘‘ذکروفکر‘‘ 1955 ، ’’صبروشکر‘‘ 1956 اور ’’تسلیم ورضا‘‘1959، ان کے تین نعتیہ شعری مجموعے ہیں جو غزل کی ہیٔت میں ہیں میں شائع ہو کر دادوتحسین حاصل کر چکے ہیں۔


 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے