- کتاب فہرست 180576
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1977
ڈرامہ913 تعلیم341 مضامين و خاكه1363 قصہ / داستان1566 صحت104 تاریخ3267طنز و مزاح596 صحافت200 زبان و ادب1684 خطوط730
طرز زندگی30 طب972 تحریکات269 ناول4268 سیاسی350 مذہبیات4765 تحقیق و تنقید6492افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب427 ترجمہ4210خواتین کی تحریریں5761-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1252
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1257
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1573
- کہہ مکرنی6
- کلیات567
- ماہیہ20
- مجموعہ4856
- مرثیہ387
- مثنوی738
- مسدس44
- نعت586
- نظم1204
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
عثمان ناظر کا تعارف
محمد عثمان، جن کا قلمی نام عثمان ناظر ہے، پاکستان کے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم جنڈ ہی سے حاصل کی اور 2000 میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جنڈ (اٹک) سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ نومبر 2001 میں واہ کینٹ کے پی او ایف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والے ایک ادبی رسالے میں ان کی پہلی غزل شائع ہوئی، جو ان کے ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز ثابت ہوئی۔
پیشہ ورانہ تربیت کے دورا ن تربیت گاہ کے رسالے میں بطور نائب مدیر خدمات انجام دیں۔ اس کےبعد کراچی میں قیام کے دوران ریڈیو ایف ایم کے پروگرام ’’سخن ور‘‘ کے طرحی مشاعروں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے۔ انہوں نے 2014 میں ایم اے اردو پہلے درجے میں مکمل کیا اور 2021 میں ’’سعادت حسن آس کی اردو نعت گوئی‘‘ کے موضوع پر مقالہ لکھ کر ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ سے ایم فل اردو کی ڈگری حاصل کی۔
عثمان ناظر کا تعلق مختلف ادبی تنظیموں سے رہا ہے اور ان کا کلام متعدد ادبی رسائل میں شائع ہو چکا ہے۔ معروف شاعر ظفر اقبال نے بھی اپنے کالمز میں ان کے کلام کو سراہا۔ 2021 میں اٹک سے شائع ہونے والے رسالے ’’دھنک رنگ‘‘ میں ’’اٹک کے غزل گو‘‘ کے عنوان کے تحت ان کا تعارف اور منتخب کلام پیش کیا گیا۔
وہ بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں، تاہم نعت، نظم اور نثر میں بھی کامیاب طبع آزمائی کر چکے ہیں۔ ان کا ایک افسانہ اور ایک خاکہ بھی شائع ہو چکا ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’حیرانی‘‘ ستمبر 2024 میں منظرِ عام پر آیا، جسے سنجیدہ ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی۔
عثمان ناظر کی نعتیہ شاعری میں تغزل کا خوبصورت رنگ نمایاں ہے۔ وہ روایت سے ہٹ کر نعت کہنے کی سعی کرتے ہیں اور مستقبل میں ایک نعتیہ مجموعہ شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1977
-
