- کتاب فہرست 180581
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
ڈرامہ917 تعلیم341 مضامين و خاكه1363 قصہ / داستان1572 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح593 صحافت200 زبان و ادب1625 خطوط727
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4269 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6519افسانہ2666 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4195خواتین کی تحریریں5755-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1249
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1259
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1581
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4870
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت588
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
ویریندر پٹواری کا تعارف
اصلی نام : پنڈت وریندر کمار پٹواری
پیدائش : 11 Sep 1940 | سری نگر, جموں و کشمیر
وفات : 28 Apr 2026 | سری نگر, جموں و کشمیر
وریندر پٹواری کا اصل نام پنڈت وریندر کمار پٹواری ہے۔ ان کی ولادت 11 ستمبر 1940ء کو پنڈت پریم ناتھ پٹواری کے گھر سری نگر، جموں و کشمیر میں ہوئی تھی۔ وریندر پٹواری کے والد پنڈت پریم ناتھ پٹواری اردو اور کشمیری زبان میں شاعری بھی کرتے تھے جب کہ ان کی والدہ کا نام دھنّہ وتی پٹواری تھا۔ گھرکا ادبی ماحول ہونے کے سبب وریندر پٹواری نےبھی اس ادبی ماحول میں خود کو ضم کرلیا اور تخلیقی سرگرمیوں کی طرف ان کا رجحان بڑھتا چلا گیا۔
انھوں نے افسانے بڑی تعداد میں لکھے، ڈرامے بھی تخلیق کیے اور نظمیہ شاعری بھی کی۔ ان کا انتقال 28 اپریل 2026ء کو ہوا۔ ان کی تصنیفات کی تعداد کثیر ہیں۔ ”فرشتے خاموش ہیں (کہانیوں کا مجموعہ):1980ء، آخری دن (ڈرامے):1984ء، دوسری کرن(کہانیاں)، 1985ء، بے چین لمحوں کا تنہا سفر( کہانیاں):1988ء، آواز شرگوشیوں کی (منتخب افسانے):1994ء، کب بھور ہوگی (ناولٹ):2000ء، ایک ادھوری کہانی (کہانیوں کا مجموعہ):2002ء، افق(کہانیوں کا مجموعہ):2003ء، انسان (ڈراموں کا مجموعہ):2006ء، دائرے(افسانے):2010ء، آفتوں کے دور میں (افسانوی مجموعہ):2011ء، لالہ رُخ (پچاس منٹخب افسانوں کا مجموعہ):2013ء، میری آواز سنو (نظمیں):2022ء، تماشائی (افسانوی مجموعہ):2022ء اور میری کشتی لوٹا دو (افسانوی مجموعہ):2025ء۔
ان کی کہانیاں ملک کے تقریباً 50 رسائل میں 1965ء سے متواتر شائع ہوچکی ہیں جن میں چند کے نام درج ذیل ہیں۔ ”آج کل“ نئی دہلی، ”ایوانِ اردو“ نئی دہلی، ”ایوانِ ادب“ دہلی، ”شاعر“ ممبئی، ”پروازِ ادب“پٹیالہ، ”تعمیر“ کشمیر، ”سہیل“ بہار، ”استعارہ“ دہلی اور ”فلمی ستارے“دہلی۔ ان کے 15 ریڈیو ڈرامے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہوئے ہیں۔
رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائرکٹر وید راہی کے مطابق ”وریندر پٹواری پیشے سےایک سول انجنیئر تھے اور قارئین اور سامعین کے لیے شوقیہ لکھا کرتے تھے لیکن جب سے حادثے کا شکار ہو کر چلنے پھر سے معذور ہوگئے تب سے اپنے قلم کو مضبوطی کے ساتھ پکڑ کر کورے قرطاس پر یوں تحریریں لکھتے رہتے ہیں گویا ایک کینوس پر تصویریں بناتے ہوں۔ ملک کا شاید ہی کوئی اردو جریدہ ہوگا جس میں وریندر پٹواری کی کہانیاں، نظثری نظمیں یا ڈرامے نہ نظر آتے ہوں گے۔“موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1980
-
