Waseem Ahmad Saeed's Photo'

وسیم احمد سعید

1937 - 2019 | نوئیڈا, ہندوستان

دہلی کے معروف تاریخ دان، محقق اور ادیب

دہلی کے معروف تاریخ دان، محقق اور ادیب

اصلی نام : وسیم احمد سعید

پیدائش : 14 Feb 1937, لکھنؤ, ہندوستان

وفات : 15 Feb 2019, نوئیڈا, ہندوستان

دہلی کے معروف تاریخ دان، محقق اور ادیب وسیم احمد سعید کی تاریخی، تحقیقی، ادبی اور علمی نگارشات نوائے وقت میگزین اور فیملی میگزین کے صفحات کی زینت بنتی رہیں، انکی معروف کتابوں میں شان اودھ، بیگم حضرت محل، شعلہ انقلاب، عزیزن رقاصہ (کانپور) بلاد ہند کی داستان، کالا پانی، گمنام مجاہدین جنگ آزادی 1857ئ، اوراق پارینہ، گلدستہ، ظرافت، میجر ایونٹس، آف میڈویل انڈیا، پیام رنگین اور دیگر شامل تھیں۔ انکی بیشتر کتب پر اردو اکیڈمی، حکومت دہلی، اترپردیش، اردو اکیڈمی لکھنؤ اور دیگر نے بہت سے انعامات بھی دئیے۔ انکی کئی کتابیں پاکستان میں شائع ہوئیں۔ ان کا تعلق لکھنؤ، آگرہ اور بعدازاں دہلی سے رہا اور وہ دہلی کی مٹتی تہذیبی اقدار و روایات کی آخری نشانیوں میں سے تھے۔ وہ مصور فطرت حضرت خواجہ حسن نظامی کے صاحبزادے، خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے تاریخ کی گرد میں دبے مسلم کرداروں کو تحقیق و جستجو سے نمایاں کرنا انکی تاریخ بازیافت تھا۔ ان کا نام مسلم تاریخی کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا۔