Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Zeenat Husam's Photo'

ممتاز مترجم، صحافی اور محقق، عالمی ادب کی اہم تخلیقات کے اردو تراجم کے لیے معروف

ممتاز مترجم، صحافی اور محقق، عالمی ادب کی اہم تخلیقات کے اردو تراجم کے لیے معروف

زینت حسام کا تعارف

زینت حسام مترجم، صحافی اور آزاد محقق ہیں۔ انھوں نے عالمی ادب کی متعدد اہم تخلیقات کو اردو کے قالب میں منتقل کیا ہے۔ ان کے تراجم میں گابریئل گارسیا مارکیز کا معروف ناول ’تنہائی کے سو سال‘، اتالو کالوینو کی منفرد تخلیق ’نادیدہ شہر‘ اور یوسف ادریس، ابرہام یہوشوا، کیم مونزو، دانیال الارکون اور ڈونلڈ بارتھیم کی کہانیاں شامل ہیں۔ انھوں نے شمالی امریکہ کی بیس خواتین شعرا کی اٹھاسی نظموں کے انتخاب کا ترجمہ بھی کیا ہے، جو ’تمناؤں کے دیار سے‘ کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ بلغاریہ کے شاعر لوبومیر لیوچیف اور امریکی شاعر لینگسٹن ہیوز کی نظموں کے تراجم بھی کیے ہیں۔ 

زینت حسام نے عملی زندگی کے ابتدائی برسوں میں صحافت سے وابستہ رہ کر کام کیا۔ گزشتہ دس برس سے وہ آزاد محقق کی حیثیت سے سماجی مسائل پر لکھ رہی ہیں۔ وہ کراچی میں مقیم ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے