Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Hamid Hasan Qadri's Photo'

حامد حسن قادری

1887 - 1964 | کراچی, پاکستان

اردو زبان کے مؤرخ کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ ان کی کتاب "تاریخ داستان اردو” اردو نثر کی سب سے اچھی اور جامع کتاب ہے

اردو زبان کے مؤرخ کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ ان کی کتاب "تاریخ داستان اردو” اردو نثر کی سب سے اچھی اور جامع کتاب ہے

حامد حسن قادری کا تعارف

اصلی نام : مولانا حامد حسن قادری

پیدائش : 25 Mar 1887 | مراد آباد, اتر پردیش

وفات : 06 Jun 1964 | کراچی, سندھ

رشتہ داروں : عابد حسن فریدی (بھائی), خالد حسن قادری (بیٹا)

نام حامد حسن قادری،مولانا تخلص حامد، 25مارچ 1887 کو پیدا ہوئے۔وطن بچھراؤں،ضلع مرادآباد تھا۔ رامپور رامپوری سے تلمذ حاصل تھا۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے اور کراچی میں اقامت پذیر ہوئے ۔پہلے زار تخلص کرتے تھے،بعد میں استاد کی ایما پر حامد تخلص اختیار کیا۔ان کی مشہور کتاب’’داستان تاریخ اردو‘‘ ہے جس میں ابتدا سے بیسویں صدی کے شروع تک اردو ادب کے نشو و نما کی تاریخ ،مصنفین نثر اردو کے حالات اور تصنیفات کے نمونے درج ہیں۔ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں ۔’’تاریخ تنقید،‘‘’’ تاریخ فرشتہ گوئی،‘‘’’ کمال داغ،‘‘’’نقد و نظر،‘‘’’صید و صیاد‘‘ الکحل اور ہماری زندگی،’’فطرت اطفال۔‘‘ وہ ایک نامور ادیب ،نقاد، مورخ، محقق، ماہرتعلیم اور تاریخ گو تھے۔ سینٹ جانسن کالج، آگرہ میں صدر شعۂ اردو فارسی کے عہدے پر فائز رہے ۔6 جون1964 کو کراچی میں انتقال کرگئے۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے