Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Inayat Ali Khan's Photo'

عنایت علی خاں

1935 - 2020 | حیدرآباد, پاکستان

عنایت علی خاں کے اشعار

حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا

کوئی ٹھہرا نہیں حادثہ دیکھ کر

اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل

تلملانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پھر تو تم سر پہ اٹھا لو گے زمانے بھر کو

سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مفاد قوم سے نا آشنا کردار سے عاری

یہ بے پیندی کے لوٹے ہیں جدھر چاہیں لڑھک جائیں

اس سے اندیشۂ فردا کی جوئیں جھڑتی ہیں

سر کھجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

وہ کلوز اپ تو کسی بھی انکلوژر میں نہ تھا

اپنے ٹی وی پر جو ہم ہو کر مگن دیکھا کئے

یہ ہو سکتا نہیں کیوں پاس آخر

مرا بیٹا شریعت بل نہیں ہے

یہاں عنایتؔ آپ کو مشاعروں کی داد نے

چڑھا دیا ہے بانس پر مذاق ہی مذاق میں

Recitation

بولیے