Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Kazim Jarwali's Photo'

کاظم جرولی

1955 | لکھنؤ, انڈیا

اردو کے معروف شاعر

اردو کے معروف شاعر

کاظم جرولی کا تعارف

تخلص : 'کاظم'

اصلی نام : سید کاظم علی رضوی

پیدائش : 15 Jun 1955 | بہرائچ, اتر پردیش

        سید کاظم علی رضوی عرف ”کاظم جرولی“ 15 جون 1955 کو جرول (لکھنؤ شہر سے 80 کلومیٹر) میں پیدا ہوئے۔ وہ مجاہدِ آزادی ڈاکٹر سید امتیاز علی رضوی کے فرزند ہیں۔ کاظم جروالی نے ابتدائی تعلیم جرول سے حاصل کی اور کسان انٹر کالج جرول روڈ سے ہائیر سکنڈری کے بعد 1973 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے لکھنؤ چلے گئے۔ انھوں نے 1977 میں لکھنؤ یونیورسٹی سے عربی ثقافت میں ماسٹرز آف آرٹس مکمل کیا اور انھیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس کے بعد سے وہ لکھنؤ میں آباد ہیں۔ وہ اردو، ہندی، انگریزی، فارسی اور عربی جیسی زبانیں جانتے ہیں۔ وہ شیعہ پوسٹ گریجویٹ کالج، لکھنؤ سے منسلک ہیں۔
ممتاز شاعر کیفی اعظمی کاظم جرولی سے متعلق رقم طراز ہیں۔
”جذبے کا خلوص، احساس کی شدت، نفسیات کا تخلیقی استعمال، لفظوں کے اصراف سے اجتناب، زبان و بیان پر فنکارانہ قدرت کاظم جرولی کی شاعری کی شناخت ہے۔ اس کے فن کے افق پر لفظوں کی جو کہکشاں طلوع ہوتی ہے اس کے بارے میں کاظم کو بھی یقین ہے اور مجھے بھی۔“

موضوعات

Recitation

بولیے