Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Parveen Shaghaf's Photo'

پروین شغف

1980 | دلی, انڈیا

نسوانی لب و لہجے کی باوقار شاعرہ

نسوانی لب و لہجے کی باوقار شاعرہ

پروین شغف کا تعارف

تخلص : 'شغف'

اصلی نام : شگفتہ پروین

پیدائش : 14 May 1980 | نالندہ, بہار

پروین شغف معاصر اردو شاعری کی ایک حساس، باوقار اور توانا نسوانی آواز ہیں۔ اصل نام شگفتہ پروین ہے۔ 14 مئی 1980 کو بہار شریف، ضلع نالندہ (بہار) میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی پرورش و تعلیم کلکتہ میں ہوئی اور فی الحال گزشتہ کئی برسوں سے دہلی میں مقیم ہیں۔ آپ نے اردو میں بی اے کیا اور بعد ازاں ادبی و تخلیقی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

پروین شغف کی شاعری میں زندگی کے تلخ و شیریں تجربات، داخلی کرب، محبت، خود سپردگی، نسائی احساسات اور سماجی رویّوں کی عکاسی نہایت سادگی اور سنجیدگی کے ساتھ ملتی ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ "زندان" 2024 میں شائع ہوا جسے ادبی حلقوں میں خاص توجہ حاصل ہوئی۔ ان کے کلام کو متعدد معروف گلوکاروں نے اپنی آواز دی ہے اور مختلف قومی و بین الاقوامی مشاعروں، ادبی نشستوں، آکاش وانی اور دوردرشن کے پروگراموں میں بھی وہ اپنی مؤثر موجودگی درج کرا چکی ہیں۔

شاعری کے علاوہ نثر میں بھی ان کی قابلِ قدر خدمات ہیں۔ افسانچے، مضامین اور ادبی شخصیات پر تحریریں ملک کے معتبر رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے اسعد بدایونی کے کلام کو دیوناگری رسم الخط میں "تجھ سے بچھڑ کے" کے عنوان سے مرتب کیا، جب کہ اسعد بدایونی کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب "غمزدہ اور بھی ہیں شہر میں" زیرِ اشاعت ہے۔

پروین شغف مختلف سماجی و ادبی سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہیں۔ وہ سولٹیئر لٹریچر فاؤنڈیشن کی صدر ہیں اور سہ ماہی ڈیجیٹل رسالہ "موجِ خیال" کی مجلسِ مشاورت میں شامل ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں عالمی ادبیات اردو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (برطانیہ، 2023) اور انڈیا پوئٹس کانفرنس قطر ایوارڈ (2023) شامل ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے