Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shahrukh Abeer's Photo'

شاہ رخ عبیر

1993 | دلی, انڈیا

نئی نسل کے نمایاں شاعروں میں شمار

نئی نسل کے نمایاں شاعروں میں شمار

شاہ رخ عبیر کا تعارف

تخلص : 'عبیر'

اصلی نام : محمد شاہ رخ

پیدائش : 08 Jan 1993 | دلی

آج درپیش ہے پھر سے مجھے کربل کا سفر

آج کچھ میرے طرفدار بھی کم آئے ہیں

شاہ رخ عبیر 8 جنوری 1993 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم نعمانیہ معین الاسلام پرائمری اسکول اور بعد ازاں اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول (تاریخی مدرسہ غازی الدین، قدیم دہلی کالج) سے حاصل کی۔ انہوں نے ذاکر حسین کالج، دہلی یونیورسٹی سے بی اے (اردو آنرز) اور شعبۂ اردو، فیکلٹی آف آرٹس، دہلی یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ اردو ماس میڈیا میں پی جی ڈپلوما کیا۔ انہوں نے ’’تذکرہ: اکیسویں صدی کے شعرائے دہلی‘‘ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

شاہ رخ عبیر نے تقریباً آٹھ برس تک آکاش وانی کی اردو سروس میں بطور کیزول اناؤنسر خدمات انجام دیں اور مختلف پبلیکشنز کے لئے کلاسیکی شعرا کے کلام کا انتخاب کیا۔ فی الحال وہ ریختہ فاؤنڈیشن کے پبلیکیشن ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں۔

شاہ رخ عبیر عہدِ حاضر کے نمایاں نوجوان شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری میں داخلی کرب، وجودی سوالات، انسانی رشتوں کی نزاکت اور محبت کی لطیف کیفیات گہرے شعری شعور کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہیں۔ ان کے یہاں سادہ اور رواں اسلوب، جذبے کی شدت اور فکری تہہ داری کے ساتھ مل کر ایک مؤثر شعری فضا تشکیل دیتا ہے۔ ان کی شاعری محض احساسات کی ترجمان نہیں بلکہ ذات، وقت اور زندگی کے پیچیدہ تجربات کی جستجو بھی ہے۔

عبیر کے شعری منظرنامے میں عشق ایک وسیع انسانی تجربے کی صورت اختیار کر لیتا ہے، جب کہ زندگی کی ناپائیداری، شناخت کے سوالات اور باطنی کشمکش بھی اہم موضوعات کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ روایت سے رشتہ استوار رکھتے ہوئے جدید حسیت اور عصری آگہی کو اپنی شاعری میں سمو لینا ان کی نمایاں خصوصیت ہے، جس نے انہیں اپنے ہم عصروں میں ایک منفرد شناخت عطا کی ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے