شمشاد جلیل شاد کا تعارف
شاعرہ،افسانہ نگار، محقق و نقاد ہیں ۔اردو میں ایم اے کیا ہے اور ادبی سہ ماہی رسالے ’’اسباق‘‘ کی نا ئب مدیر ہیں۔ ’پریاس‘ نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی ہے جس میں اردو،ہندی،مراٹھی زبان کے شعرا وادیب شامل ہیں۔
تصانیف: پہلی دھوپ کا سایہ. شعری مجموعہ(2011)۔کیسر کی مہک (افسانوں کا مجموعہ)۔ امریکہ میں اردو، شکاگو کے حوالے سے( تحقیق)۔نعتیہ ما ہیے۔ نذیر فتح پوری ،شہر سخن کا مسافر(تنقیدی جائزہ)۔ رو برو (مرتب)۔ اس کے علاوہ ان کی غزلیں، افسانے اور مضامین ہندوستان اوربیرون ملک کے رسالوں اور جریدوں میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مشاعرے اور ادبی نشستوں میں اکثر شرکت کرتی ہیں۔
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2013216404