Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے کھوئے ہوئے لمحات کو پایا تھا کبھی

مظہر امام

اپنے کھوئے ہوئے لمحات کو پایا تھا کبھی

مظہر امام

MORE BYمظہر امام

    دلچسپ معلومات

    دوسرا شعر منوج کمار کی مشہور فلم 'گمنام' میں پڑھا گیا

    اپنے کھوئے ہوئے لمحات کو پایا تھا کبھی

    میں نے کچھ وقت ترے ساتھ گزارا تھا کبھی

    آپ کو میرے تعارف کی ضرورت کیا ہے

    میں وہی ہوں کہ جسے آپ نے چاہا تھا کبھی

    اب اگر اشک امنڈتے ہیں تو پی جاتا ہوں

    حوصلہ آپ کے دامن نے بڑھایا تھا کبھی

    اب اسی گیت کی لے سوچ رہی ہے دنیا

    میں نے جو گیت تری بزم میں گایا تھا کبھی

    میری الفت نے کیا غیر کو مائل ورنہ

    میں تری انجمن ناز میں تنہا تھا کبھی

    کر دیا آپ کی قربت نے بہت دور مجھے

    آپ سے بعد کا احساس نہ اتنا تھا کبھی

    دوست ناداں ہو تو دشمن سے برا ہوتا ہے

    مجھ کو اپنے دل ناداں پہ بھروسا تھا کبھی

    مأخذ:

    paalkii kahkashaa.n (Pg. 207)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے