aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بعد مدت کے وہ ملا ہے مجھے

نیرج گوسوامی

بعد مدت کے وہ ملا ہے مجھے

نیرج گوسوامی

MORE BYنیرج گوسوامی

    بعد مدت کے وہ ملا ہے مجھے

    ڈر جدائی کا پھر لگا ہے مجھے

    آ گیا ہوں میں دسترس میں تری

    اپنے انجام کا پتہ ہے مجھے

    کیا کروں یہ کبھی نہیں کہتا

    جو کروں اس پہ ٹوکتا ہے مجھے

    تجھ سے مل کے میں جب سے آیا ہوں

    ہر کوئی مڑ کے دیکھتا ہے مجھے

    اب تلک کچھ ورق ہی پلٹے ہیں

    تجھ کو جی بھر کے بانچنا ہے مجھے

    ٹھوکریں جب کبھی میں کھاتا ہوں

    کون ہے وہ جو تھامتا ہے مجھے

    سوچتا ہوں یہ سوچ کر میں اسے

    وہ بھی ایسے ہی سوچتا ہے مجھے

    میں تجھے کس طرح بیان کروں

    یہ کرشمہ تو سیکھنا ہے مجھے

    نیند میں چل رہا تھا میں نیرجؔ

    تو نے آ کر جگا دیا ہے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے