Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم ہو محفل میں تو میری چشم تر دیکھے گا کون

منظر بھوپالی

تم ہو محفل میں تو میری چشم تر دیکھے گا کون

منظر بھوپالی

MORE BYمنظر بھوپالی

    تم ہو محفل میں تو میری چشم تر دیکھے گا کون

    چاند کے آگے بھلا داغ جگر دیکھے گا کون

    یاد کے سوکھے گلابوں سے سجا ہے دل کا باغ

    زخم یہ گزرے دنوں کے اب مگر دیکھے گا کون

    آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیں

    یہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون

    میں ہی اپنا محتسب بن جاؤں ورنہ دوستو

    گمرہ منزل ہوں یا ہوں راہ پر دیکھے گا کون

    بجلیاں بھر پاؤں میں آگے زمانے سے نکل

    بن گیا جو تو غبار رہ گزار دیکھے گا کون

    ایک دن مظلوم بن جائیں گے ظلموں کا جواب

    اپنی بربادی کا ماتم عمر بھر دیکھے گا کون

    منظرؔ اپنے خون سے اس شاخ کو سر سبز کر

    گر زباں مٹ جائے گی تیرا ہنر دیکھے گا کون

    مأخذ:

    Zindagi (Pg. 137)

    • مصنف: Manzar Bhopali
      • اشاعت: 1993
      • ناشر: Nasir Publicans, Urdu Bazar Krachi (P.K.)
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے