aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آثار محروم

'پگڈنڈی' امرتسر کا محروم نمبر

ایڈیٹر : امریک آنند

V4EBook EditionNumber : 004

ناشر : مکتبۂ علم و دانش، لاہور

سن اشاعت : 2003

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : مقالات/مضامین

صفحات : 530

معاون : مکتا لال

آثار محروم

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "آثار محروم" ماہنامہ 'پگڈنڈی' امرتسر کا تلوک چند محروم نمبر ہے، اس کو ماہنامہ 'پگڈنڈی' کے ایڈیٹر امریک آنند نے مرتب کیا ہے، جو محروم کی وفات کے بعد ۱۹۶۹ میں شائع ہوا تھا، زیر نظر ا س کا چوتھا ایڈیشن ہے۔ اس میں محروم کے فن اور شخصیت پر گفتگو کی گئی ہے، ان کی شاعری کے مختلف موضوعات کو بیان کیا گیا ہے، مختلف مجموعہ کلام پر اظہار خیال کیا گیا ہے، مثلاً 'گنج معانی'، 'شعلہ نوا' وغیرہ، نظم اور غزل میں ان کا وقار واضح کیا گیا ہے، تلوک چند محروم نے بچوں کے لئے بھی شاعری کی ہے، ان کی شاعری کے اس پہلو پر بھی وقیع گفتگو کی گئی ہے، جگن ناتھ آزاد کا ایک وقیع مقالہ شامل ہے، جس میں انہوں نے محروم کی مزاحیہ شاعری کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے، شمارہ میں بہت ہی اہم ادباء کے مقالات شامل ہیں، مثلاً رشید حسن خان، نیاز فتح پوری، فراق گورکھپوری وغیرہ، شروع میں مبارک بادی پر مشتمل پیغامات شامل ہیں، جن میں جواہرلال نہرو کا بھی پیغام شامل ہے، آخر میں اشعار اور مکتوبات موجود ہیں، جن میں مختلف ادباء نے محروم سے اظہار عقیدت کیا ہے، اور ان کے مرتبہ پر روشنی ہے، اس میں عبد الماجد دریابادی اور حفیظ جالندھری جیسے لوگوں کے مکتوبات شامل ہیں، شمارہ وقیع دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے