aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : امداد صابری

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : مکتبہ شاہراہ، دہلی

سن اشاعت : 1959

زبان : Urdu

موضوعات : تذکرہ, تاریخ, تحریکات

ذیلی زمرہ جات : ہندوستانی تاریخ, سیاسی تحریکیں

صفحات : 421

معاون : مکتبہ شاہراہ، دہلی

اٹھارہ سو ستاون کے مجاہد شعراء

کتاب: تعارف

اس کتاب میں جنگ آزادی کے مجاہدین شعرا کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے انگریزی غلامی قبول کرنے کے بجائے انقلابی بننے اور باغی بننے کو پسند کیا۔ جن میں شاہ عالم ثانی کی شاعری پر گفتگو کی گئی ہے اور ان کی انگریزوں سے جنگ کی روداد بیان کی گئی ہے۔ اسی طرح سے اکبر شاہ ثانی کی شاعری اور پھر بہادر شاہ ظفر کی شاعری پر بات کی گئی ہے۔ بہادر شاہ ظفر ایک بہترین شاعر تھے اور انہوں نے کئی استاد شعرا سے اصلاح سخن لی تھی اور ذوق ان کے اساتذہ میں سے تھے جن سے وہ شعری اصلاح لیا کرتے تھے۔ ان کی سرکردگی میں لڑی گئی جنگ آزادی اگرچہ کامیاب نہ ہو سکی اور بہادر شاہ ظفر کو قید و بند اور جلا وطنی کی زندگی بتانی پڑی، شاہی خانوادہ سڑک پر آگیا اور حرم بادشاہی کی بے حرمتی کی گئی اور ان کی بیغمات کو ذلت و رسوائی جھیلنی پڑی، مگر انہوں نے اپنے حصہ کی تمام تر کوششوں کو انجام دیا اور امر ہو گئے۔ ان کی شاعری میں اس ذلت و رسوائی اور انگریزوں سے نفرت کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہت سارے شعرا کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اس جنگ کے دوران اپنے شعری کلام سے آزادی کے ترانے گائے اور سرفروشی کی تمنا لیکر اپنی جان کی پروا کئے بغیر لکھتے رہے اور لوگوں کے قلوب کو گرماتے رہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے