Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سید محمد عبد الغفور شہباز

ایڈیٹر : سید صابر حسن

ناشر : سید صابر حسن

مقام اشاعت : پٹنہ, انڈیا

سن اشاعت : 1982

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : باقیات

صفحات : 184

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

باقیات شہباز
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

سیدطالب علی کے بیٹے ،مترجم ،شاعر،کلیات نظیر کے مرتب اور محقق سید محمد عبد الغفور دنیائے ادب میں عبد الغفور شہباز کے نام سے جانے گئے ۔ان کو آنکھوں کا شاعر کہاگیا۔ابتدائی تعلیم مظفر پور ضلع ہائی  اسکول سے حاصل کی ۔نیشنل کالجیٹ اسکول پٹنہ سے 1887میں انٹرنس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔عربی ،فارسی ،انگریزی ،بنگلہ اور اردو میں غیرمعمولی استعداد اورقابلیت تھی ۔ انہوں نے عربی ادبیات کی کئی کتابیں علامہ افغانی سے پڑھیں ۔15جولائی 1897کو اورنگ آباد انٹر میڈیٹ کالج میں علم طبعیات کے لکچرار ہوئے ۔ طب کی انگریزی کتابوں کے ترجمے کیے ۔انگریزی دانی کا یہ عالم تھا کہ متعدد نظموں کا منظوم  اردو ترجمہ کیا ۔بچوں کے لیے بھی نظمیں لکھیں ۔نظیر اکبر آبادی کے سلسلے میں ان کی تحقیق و تنقید کو آج بھی اعتبار حاصل ہے ۔ایک زمانے میں معاشی مسائل کو حل کر نے کے لیے ترجمہ نگاری کے علاوہ کتب فروشی اور اتالیقی کا کام بھی کیا ۔ 1905میں نواب شاہجہاں بیگم ، ریاست بھوپال نے ان کو محکمہ تعلیمات کی نظامت کاعہدہ سونپا۔حالی اوراکبر الہ آبادی سے ان کے گہرے تعلقات تھے ۔نواب سید محمود آزاد کے فارسی دیوان کا دیباچہ انہی کا لکھا ہواہے ۔اخبار دارالسلطنت کلکتہ کے مدیر رہے ۔اس کے علاوہ کئی رسائل وجرائد کی ادارت کی ۔ان کی کتاب تفریح القلوب میں ان کی شبیہ اور تحریر کا عکس موجود ہے ۔

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے