aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بزمِ ادب، علی گڑھ کی ایک قدیم اور باوقار ادبی تنظیم ہے، جو ابتدا ہی سے اردو ادب کی ترویج اور خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ اس بزم کا سب سے نمایاں ادبی کارنامہ اس کا سالانہ جریدہ ‘بزمِ ادب’ ہے، جو ہر سال ایک فکری اور تخلیقی خوشبو لیے منظرِ عام پر آتا ہے۔ یہ جریدہ محض ایک اشاعت نہیں بلکہ اردو کی تخلیق کار خواتین کے لیے ایک ادبی اسٹیج ہے، جہاں علی گڑھ ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز ادیبائیں، شاعرات اور قلم کار اپنی تخلیقات کے ذریعے شامل ہوتی ہیں۔ ‘بزمِ ادب’ کا ہر شمارہ تحریری جمالیات، فکری تنوع، اور ادبی وقار کا مرقع ہوتا ہے، جو قارئین کو اردو زبان و ادب کی تازگی اور گہرائی کا احساس دلاتا ہے۔
مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔
مزید