Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : خلیفہ عبد الحکیم

ناشر : ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ

سن اشاعت : 1977

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید

صفحات : 544

معاون : غالب اکیڈمی، دہلی

فکر اقبال
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

علامہ اقبال کا نام آتے ہی ہمارے ذہن و قلوب میں اول مرحلہ میں یہی آتا ہے کہ وہ ایک بڑے شاعر تھے ۔لیکن ان کی شخصیت کا یہ پہلو اسی وقت تک رہتا ہے جب تک ہم ان کی شاعر ی میں مکمل طور پر ڈوب نہیں جاتے ہیں۔ جیسے جیسے علامہ اقبال کے خیالا ت سے آگاہی حاصل ہوتی جاتی ہے قاری بلامبالغہ و غلو انہیں خود بخود مفکر ماننے لگتا ہے ۔ علامہ اقبال کے افکا ر اتنے وسیع ہیں کہ اب تک مختلف کتابیں ان پر آچکی ہیں اور مسلسل ریسرچ جاری ہے ۔ صرف زندگی کی افکار کی بات کریں تو انفرادی اور اجتماعی دونوں کا خیال رکھا ہے ، ان کے فلسفے میں انسا ن کیا ہے ؟ زندگی کیا ہے ؟ کیا انسان محض ایک حیوان ہے ؟انسان کے لیے کائنات کیا ہے ؟ اور کائنات کی اصل کیا ہے ان سب کو بہت ہی گہرائی سے علامہ نے پیش کیا ہے ۔اس کتاب کو فکر اقبال کی تدریجی تفہیم میں بنیادی کتاب کا درجہ حاصل ہے ۔ مصنف بیس ابواب میں ان کے افکار کو پیش کر تے ہیں ۔اس کے بعد کتاب کے آخری حصہ میں علامہ کے ساتوں انگریز ی خطبات کا خلاصہ بھی موجود ہے ۔ الغرض فکر اقبال کی تفہیم کے لیے یہ کتاب بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

خلیفہ عبدالحکیم  پاکستان کے نامور فلسفی، محقق، ماہر اقبالیات، مترجم اور مصنف خلیفہ عبدالحکیم یکم جولائی 1893ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفنز کالج دہلی سے ایم اے (فلسفہ) اور ہائیڈل برگ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد وہ ادارہ ثقافت اسلامیہ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ خلیفہ عبدالحکیم کی تصانیف میں افکار غالب، حکمت رومی، تشبیہات رومی، فکر اقبال اور داستان دانش کے نام سرفہرست ہیں۔ 30 جنوری 1959ء کو خلیفہ عبدالحکیم اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے