Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Unknown Author

Publisher : Lal Chand And Sons Dariba Kalan, Delhi

Language : Urdu

Categories : History

Sub Categories : Indian

Pages : 22

Contributor : Jamia Hamdard, Delhi

guide lal qila
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

لال قلعہ شاہجہاں کا بنایا ہوا وہ فن تعمیر کا شاہکار ہے جو آج بھی اپنی شان و شوکت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ شاہجہاں نے اول 11 سال آگرہ میں حکومت کر کے اور وہاں کی گرمی سے پریشان ہوکر دہلی کو اپنا دار السلطنت بنایا اور یہاں پر ایک لال قلعہ تعمیر کرایا جو لال پتھر سے بنا ہوا ایک بہترین شاہکار ہے۔ اس وقت اس عمارت میں تقریبا نو کروڑ کی لاگت آئی تھی۔ مگر مرور زمانہ کے ساتھ لال قلعہ نے بادشاہوں کی عیش و عشرت کا زمانہ بھی دیکھا اور ہیبت و جلال کی کرشمہ سازی بھی دیکھی۔ بیگمات کے ناز و نخرے دیکھے اور شاہزادیوں کی علم و سخاوت اور خدمت خلق کے تئیں نرم گوشہ بھی دیکھا اور پھر ایک ایسا وقت آیا جب اسی قلعہ نے خود کی بربادی بھی دیکھی اور اغیار کا راج بھی دیکھا۔ اس لال قلعہ نے اپنی بے پناہ خوبصورتی اور تخت طاؤسی کی جلوہ افروزی اور دیوان خاص و عام کی رونق اور داد گستری کے مناظر بھی دیکھے اور پھر ان مجلسوں کی ویرانی اور غیروں کی دست درازی، گوروں کی لوٹ پاٹ بھی دیکھی اور اصل وارث کا وہ مقدمہ بھی دیکھا جب اسی کی ملکیت میں اور اسی کی عدالت گاہ میں وہ مجرم کی طرح پا بہ جوالاں زنجیروں میں جکڑا کھڑا تھا اور دوسروں کو انصاف دینے کے بجائے خود انصاف پانے کی آس لگائے تھا جو کہ اسے نصیب نہ ہوا اور اسے سازشی کہہ کر جلا وطنی کا حکم اسی قلعہ کی چھت کے نیچے ہوا۔ یہ قلعہ اپنی بیشمار خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور آج بھی سیلانیوں کی یہاں پر ایک اچھی خاصی تعداد آتی ہے اس لئے مصنف نے ان کی گائڈ کے لئے یہ کتاب تحریر کی تاکہ لوگوں کو اسے سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now