کنہیا لال کپور نامور طنزنگار کنہیا لال کپور کو اپنے منفرد ظریفانہ انداز تحریر کے حوالے سے اردو ادب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ نثر کے ساتھ ساتھ کپور صاحب نظم میں بھی اپنی حسن ظرافت کا اظہار کرتے تھے۔ پیروڈی میں انہیں کمال حاصل تھا، غالبؔ کے مختلف مصرعوں کو ادل بدل کر انہوں نے بیحد دلچسپ مزاح پیدا کیا ہے۔ موگہ (پنجاب کے ایک کالج میں پڑھاتے رہے۔