Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ڈاکٹر احمد حسن

ناشر : موڈرن پبلشنگ ہاؤس، دریا گنج، نئی دہلی

سن اشاعت : 1989

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : افسانہ

صفحات : 152

معاون : حیدر علی

کرشن چندر اور مختصر افسانہ نگاری
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پبلشر کا نام: کرشن چندر اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار ہیں بقول گوپی چند نا رنگ "کرشن چندر اردو افسانے کی روایت کا ایک ایسا لائق احترام نام ہے جو ذہنوں میں برابر سوال اٹھاتا رہے گا" وہ نہ صرف محبت کے جذبہ اور احساس کو پورے انہماک اور حساسیت کے ساتھ اپنی کہانیوں میں پیش کرتے تھے بلکہ سماجی برائیوں کو بھی انتہائی کامیابی کے ساتھ قارئین کے سامنے رکھتے تھے۔کرشن چندر نے تقریباً پانچ سو افسانے لکھے،یہ افسانے فکری و فنّی سطح کے اعتبار سے کافی معیاری اور برطانوی استبداد ، ستیہ گرہ، قحط بنگال، آئی این اے کے مجاہدین آزادی، جہازیوں کی بغاوت، تقسیم ہند، فرقہ وارانہ فسادات ، آزادیٔ ہند، دیسی حکومت کی بدکاری ، سرمایہ داروں، اجارہ داروں کا ظالم شکنجہ، حسن و عشق اور کشمیر کی وادیاں وغیرہ جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا ہے۔زیر نظر کتاب کرشن چندر اور مختصر افسانہ نگاری"ڈاکٹر احمد حسن کا تحریر کردہ تحقیقی مقالہ ہے، در اصل انھوں نے اس مقالہ کو الہ آباد یونیورسٹی میں ڈی- فل کی سند حاصل کرنے کے لئے تحریر کیا تھا اور پھر 25 سال بعدا سی مقالہ کو ہو بہو کتابی شکل میں پیش کیا ،مصنف نے کتاب کو چار بابوں میں تقسیم کیا ہے ، پہلا باب: اردو افسانی نگاری کےپس منظر کے حوالے سے ہے، دوسرے باب میں کرشن چندر کے افسانوں کے مجموعوں پر بحث کی گئی ہے،تیسرے باب میں کرشن چندر کے افسانوں کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے،چوتھے باب میں کرشن چندر کے آرٹ اور تکنیک سے بحث کی گئی ہے، جبکہ آخری اور پانچویں باب میں کرشن چندر کی افسانہ نگاری کو ناقدین کی آراء کے تناظر میں پرکھا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے