aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "مغربی تبت" چارلس اے شیرنگ صاحب بہادر، ڈپٹی کمشنر الموڑہ کی انگریزی کتاب "ویسٹرن تبت" کا مع تصاویر و نقشہ جات اردو ترجمہ ہے۔ جسے بابو منوہر لال بھارگو، سپرنٹنڈنٹ کے اہتمام سے تقریباً 1906ء میں شائع کیا گیا۔ اس کتاب میں سرحدی علاقہ تبت کا احوال درج ہے ہندو اور بودھ مذہب والوں کے متبرک مقامات اور وہاں کے باشندگان کی مذہبی رسوم اور حکومت کا بیان ہے۔ 483 صفحات پر مشتمل یہ کتاب تاریخی، سماجی، سیاسی، اور مذہبی اعتبار سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب کے آغاز میں سات صفحات کی ایک تفصیلی فہرست ہے جس کو 17 ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے، جن میں باب اول تمہید، اور آخری باب مغربی تبت کے درون اور مغربی بھوٹیوں کے حالات درج ہیں۔ مجموعی طور پر 175 تصویریں، دلچسپ مناظر، و نقشہ جات اس کتاب کی خاص خوبی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS