Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : सय्यद सिब्ते हसन

संपादक : सय्यद जाफ़र अहमद

प्रकाशक : हूरी नूरानी

प्रकाशन वर्ष : 2009

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शोध एवं समीक्षा, आंदोलन

उप श्रेणियां : आलोचना, राजनीतिक आंदोलन

पृष्ठ : 183

ISBN संख्यांक / ISSN संख्यांक : 978-969-419-027-3

सहयोगी : हैदर अली

marx aur mashriq
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

زیر نظر کتاب "مارکس اور مشرق" سید سبط حسن کی تصنیف ہے۔ سید سبط حسن پاکستان کے مشہور بائیں بازو کے دانشور، صحافی اور ادیب ہیں۔ ان کو پاکستان میں یساریت پسندی اور مارکسیت کے بنیاد گذاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انھوں نے زیر نظر کتاب سے پہلے بھی اشتراکیت کے موضوع پر کافی کچھ لکھا ہے، جس کی وجہ سے اشتراکیت کے حوالے سے ان کی حیثیت مسلم سمجھی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب کی تصںیف کے لیے انھوں نے کافی جانفشانی کے ساتھ مواد جمع کیا تھا، اور اس حوالے سے کافی اہم ذخیرہ جمع کیا تھا کہ مشرقی ممالک کے حوالے سے کارل مارکس کا نظریہ کیا تھا ، تاہم اس کتاب کو شائع کرنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا، چنانچہ اسی مواد کو انتقال کے بعد ڈاکٹر سید جعفر احمد نے مرتب کر کے کتابی شکل میں پیش کیا۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصہ مارکس اور مشرق کے حوالے سے مضامین ہیں۔ جس میں پانچ ابواب ہیں، پہلا باب مشرق اور مغرب کے تعلقات کے بارے میں ہے۔ دوسرا، مارکس اور مشرق، تیسرا باب، مارکس اور مشرقی طریقہ پیداوار، چوتھا باب کارل مارکس اور دنیائے اسلام اور پانچواں باب لینن اور اقوام مشرق کے حوالے سے۔ جبکہ دوسرے حصہ میں سوشلزم کے حوالے سے مختلف مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح یہ کارل مارکس کے مشرق سے تعلقات اور شوشیلزم کو سمجھنے کے لئے بہترین کتاب ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए