Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سحاب قزلباش

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : فضلی سنز پرائیوٹ لمٹیڈ، کراچی

مقام اشاعت : کراچی, پاکستان

سن اشاعت : 1995

زبان : Urdu

موضوعات : زبان وادب, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : سوانح حیات, زبان

صفحات : 190

معاون : اقبال لائبریری، بھوپال

میرا کوئی ماضی نہیں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

سحاب قزلباس کا شمار پاکستان کی صف اول کی شاعرات میں ہے۔ شاعری کے علاوہ وہ عمدہ نثر نگار کے طور پر بھی جانی جاتی رہی ہیں۔ بہت خلیق اور سلیقہ شعار و سادہ مزاج خاتون تھیں۔ پیش نظر کتاب 'میرا کوئی ماضی نہیں' میں انہوں نے چند ایک ترقی پسند اردو شعرا وادبا پر خاکے قلم بند کیے ہیں جن کے مطالعے سے ایک عہد کی نہ صرف ادبی تاریخ بلکہ معاصر مشاہیر اردو ادب کے مزاج ومذاق کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

سحاب قزلباش کا نام سلطانہ قزلباش تھا۔وہ ۱۹۳۴ء میں راجستھان کی ایک سکھ ریاست جھالا واڑ میں پیدا ہوئیں ۔ان کا وطن دلی ہے ۔ ابتدائی تعلیم دلّی کوئن میری اسکول میں پائی ۔سحاب نے آنکھیں کھولیں تو گھر میں علمی وادبی فضا دیکھی ۔ بہزاد لکھنوی، حیرت دہلوی ، جگر مرادآبادی اور دوسرے شعرا کا کلام اور ان لوگوں کا ترنم بہت غور سے سنا کرتیں۔ کبھی اپنے والد کو تحت اللفظ پڑھتے سنتیں۔ اسی ماحول میں انھیں خود بھی شعر کہنے کا ذوق پیدا ہوا۔تقسیم ہند کے بعد سحاب قزلباش لاہور آگئیں۔ یہاں انھوں نے ریڈیو پاکستان ،کراچی میں مشہور ڈراما’’انارکلی‘‘ کا کردار ادا کیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ کراچی میں مشاعروں کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیا ۔ان کے گھر میں فارسی بولی جاتی تھی۔۱۹۵۸ء میں وہ لندن چلی گئیں جہاں وہ بی بی سی کی اردو سروس میں بچوں کے پروگرام کرنے لگیں۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا اور وہ مشاعروں کی کامیاب ترین شاعرہ تھیں۔ ۲۷؍جولائی ۲۰۰۴ء لندن میں انتقال کرگئیں۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’لفظوں کے پیرہن‘(شعری مجموعہ)، ’ بدلیاں‘(افسانے)، ’میرا کوئی ماضی نہیں‘(یادوں اور خاکوں کا مجموعہ)، ’ملکوں ملکوں شہروں شہروں‘ (سفرنامہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:292

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے