Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : راغب مرادآبادی

ناشر : ایجوکیشنل پرنٹنگ پریس، کراچی

سن اشاعت : 1979

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 186

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

مدحت خیر البشر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب غالب کی زمینوں میں 66 نعتوں کا مجموعہ ہے اور نعت گو ہیں راغب مرادآبادی۔ یہ نعتیہ کلام بذات خود اردو ادب میں بیش بہا اضافہ ہے ہی ساتھ ایک نئے قسم کا تجربہ بھی ہے جو نعت کی شکل میں غالب کی زمین میں کیا گیا۔ راغب مرادآبادی کی اہمیت کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک زمانے میں صفی لکھنوی، مولانا ظفر علی خاں اور سیماب اکبرآبادی جیسے مشاہیر کی توجہ کا مرکز رہ چکے ہیں۔ اس کتاب میں نثر کی شکل میں تین وقیع مضامین بھی شامل ہیں۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

سید اصغر حسین نام اور راغب تخلص ہے۔ ۲۷؍مارچ۱۹۱۸ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مرادآباد ہے۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعہ معاش بنایا۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم وایثار‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگ گفتار‘، ’مدحت خیر البشر‘، ’مکالمات جوش وراغب‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘(رباعیات)۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:88

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے