aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمود احمد عباسی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : محبوب المطابع، دہلی

سن اشاعت : 1933

زبان : Urdu

موضوعات : تاریخ

ذیلی زمرہ جات : ہندوستانی تاریخ

صفحات : 421

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

تحقیق الانساب

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "تحقیق الانساب" ہے۔ جس میں امروہہ کے سادات و شرفا کے نسبی حالات تاریخی لحاظ سے ترتیب دئے گئے ہیں۔ کتاب کے مصنف محمود عباسی نے امروہہ میں آباد خاندانوں کے شجرات پر تحقیقی تصنیف کو منظر عام پر لانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی جلد "تاریخ امروہہ" ہے۔ جس میں قدیم بستی اور یہاں کے قدیم خاندانوں اور عام باشندگان شہر کے حالات مرتب کیے گئے ہیں۔ کتاب کا ٹائیٹل امروہا کی تاریخی عمارتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ کتاب میں ہندو اور مسلمانوں کی بعض قوموں کے نسب پر تاریخ اور علم انساب کی روشنی میں اجمالی بحث کی گئی ہے۔ وہاں کی خاص خاص عمارتوں کا ذکر اور ان کے فوٹو اور کیپشن دیئے گئے ہیں ۔ کئی ایسی جگہیں ہیں جن کے نام اب بدل چکے ہیں ، اس قدیم نام کے ساتھ اصل محلہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مسلمانوں کے پیشے اور ان کی اقتصادی حالت کے بارے میں تاریخی بحث کی گئی ہے اور دیگر اقوام کی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ فٹ نوٹ تقریباً ہر صفحے پر ہے جس سے قاری کے لئے مزید آسانی ہوگئی ہے۔ اس سلسے کی دوسری جلد "تذکرۃ الکرام" ہے۔ جس میں امروہہ کے مشاہیر اولیا، حکما، علما، امرا اور شعرا کے تفصیلی کوائف کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں ان اہل کمالات کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ امروہہ صدیوں سے اہل کمالات کی سرزمین رہا ہے اور یہاں پر ہزاروں باکمال حضرات نے اپنی خدمات کو انجام دیا ہے۔ ویسے یہ تاریخ امروہہ کی تمام جلدیں اپنے آپ میں مستقل تصانیف ہیں جن سے علاحدہ علاحدہ بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے