Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ابوالحسن امیرالدین

ایڈیٹر : سید شاہ محمد اسماعیل

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : خدا بخش لائبریری،پٹنہ

مقام اشاعت : پٹنہ, انڈیا

سن اشاعت : 1998

زبان : Urdu

موضوعات : تذکرہ

صفحات : 295

معاون : دارالمصنفین شبلی اکیڈمی اعظم، گڑھ

تذکرہ مسرت افزا
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "تذکرہ مسرت افزا" امیرالدین احمد کا فارسی تذکرہ ہے، جو بارھویں صدی ہجری کی آخری دہائی میں لکھا گیا۔ جس کا نسخہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی لائیبریری میں موجود تھا، اس کو قاضی عبدالودود نے حاصل کیا اور 'معاصر' میں قسط وار شائع کیا، اس کے علاوہ اس کا ایک نسخہ خدا بخش لائبریری سے سید شاہ محمد اسماعیل نے دریافت کیا، زیر نظر نسخہ مندرجہ بالا دونوں نسخوں پر مبنی ہے، لیکن اس نسخہ کی ترتیب و تحقیق میں قاضی صاحب کے نسخہ کو بنیادی نسخہ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ زیر نظر نسخہ کے محقق سید شاہ محمد اسماعیل نے اختلاف نسخ کو آخر میں ضمیمہ کے طور پر ذکر کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مقدمہ میں بہت قیمتی معلومات کا اضافہ بھی کیا ہے، نیز آخر میں مجیب قریشی اور عطا کاکوی کے مضامین بھی شامل کئے ہیں۔ اس تذکرہ میں تقریبا ۲۵۴ شعراء کے احوال مذکور ہیں، ان کے فن پر گفتگو کی گئی ہے، مصنف نے اپنی رائے ظاہر کرنے میں بہت صاف گوئی سے کام لیا ہے۔ شعرا کے کلام کی خصوصیات اور اشعار کے معانی و مفاہیم کو بیان کیا گیا ہے، جس میں مصنف نے رعایت لفظی کو ترجیح دی ہے، اور عبارت آرائی پر بھرپور توجہ صرف کی ہے، جس کی وجہ سے بسا اوقات شعر سے متعلق ان کی رائے پر بھی حرف آیا ہے، اور شعر کی تعریف میں مبالغہ کا احساس ہوا ہے، اس کے باوجود تذکرہ اہمیت کا حامل ہے، تذکرہ بہت سے شعراء کے احوال سے واقف کراتا ہے، اس تذکرہ میں میر تقی میر کے نکات الشعراء پر بہت سے اعتراضات کئے گئے ہیں، اور ان کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اس تذکرہ کا مطالعہ ہمیں قدیم شعراء اور ان کے احوال سے بخوبی واقف کراتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے