aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب علم تصوف کے اہم مسائل اور مباحث کا خزینہ ہے جو ہماری فکر و نظر کی گتھیاں سلجھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ سالکین راہ طریقت، جدید فلسفہ، علم نفسیات اور علم طبعیات کے طالب علموں کے لئے مفید ہے اور عام مسلمانوں کے تزکیہ عرفان کے لئے معاون ہے۔
شاہ ولی اللہ کے پوتے اور حضرت شاہ عبد الغنی کے بیٹے۔ ان کی تعلیم و تربیت ان کے چچا شاہ عبدالعزیز کے زیر سایہ ہوئی۔سید احمد بریلوی نے سکھوں کے خلاف جو جہاد کیا تھا شاہ اسماعیل اس میں اُن کے دست راست رہے اور بالاخر بالاکوٹ ضلع ہزارہ میں شہید ہوئے۔بالاکوٹ میں ہی سید احمد بریلوی کے ساتھ مدفون ہیں۔ان کی مشہور کتاب تقویۃ الایمان ہے اس کے علاوہ اصول فقہ، منصب امامت، عبقات، مثنوی سلک نور اور تنویر العینین فی اثبات رفع الیدین بھی اس کی تصانیف ہیں۔
آپ نامور محدث ومجاہد، حضرت شاہ عبد الغنی دہلویؒ کے فرزند، حضرت شاہ عبد العزیزدہلویؒ، حضرت شاہ رفیع الدین دہلویؒ اور شاہ عبد القادر دہلویؒ کے بھتیجے اور حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے پوتے اور حضرت شاہ عبد الرحیم دہلویؒ کے پرپوتے تھے۔