aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس مجموعے کے مضامین میں راست یا براہ راست اسلوبیات سے مدد لی گئی ہے۔ اس میں زیادہ تر مضامین شعر سے متعلق ہیں ۔ میر، انیس اور اقبال کے اسلوبیات پرخاص طور پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ "اسلوب اقبال "میں نظریہ اسمیت اور فعلیت کی روشنی میں صرفیاتی و نحویاتی نظام کو بتایا گیا اور آگے فیض کے جمالیاتی احساس پر دقیق بحث کرنے کے علاوہ آخری میں خواجہ حسن نظامی کی نثری ارضیت اور ذاکر صاحب کے نثر کے حقائق کو منکشف کیا گیا ہے۔ گاہے بگاہے حواشی لگے ہوئے ہیں جن سے مفہوم تک پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے ادبی تنقید اور اسلوبیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
گوپی چند نارنگ اردو کے ایک بڑے نقاد، تھیوریسٹ اور ماہر لسانیات ہیں۔ ایک ادیب، نقاد، اسکالر اور پروفیسر کے طور پر انہیں ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں میں ایک جیسی مقبولیت حاصل ہے۔ گوپی چند نارنگ کے نام یہ انوکھا ریکارڈ ہے کہ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ممتاز ستارہ امتیاز (اعلیٰ کارکردگی) اور حکومت ہند کی طرف سے پدم بھوشن اور پدم شری سے نوازا گیا ہے۔
ان کے کاموں کے لیے انہیں اور بھی کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ جن میں اٹلی کا مزینی گولڈ میڈل، شکاگو کا امیر خسرو ایوارڈ، غالب ایوارڈ، کینیڈین اکیڈمی آف اردو لینگویج اینڈ لٹریچر ایوارڈ، اور یورپی اردو رائٹرز سوسائٹی ایوارڈ شامل ہیں۔ ساہتیہ اکادمی نے انہیں 2009 میں اپنی باوقار فیلوشپ سے بھی نوازا تھا۔
نارنگ نے ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان کا شمار اردو کے مضبوط حامیوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ اس حقیقت پر افسوس کرتے ہیں کہ اردو زبان سیاست کاری کا شکار رہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اردو کی جڑیں ہندوستان میں ہیں اور ہندی دراصل اردو زبان کی بہن ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS