aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ادبیات فارسی مین ہندوؤں کا حصہ"ڈاکٹر سید عبد اللہ کا معرکۃ الآراء مقالہ ہے، یہ مقالہ انھوں نے ڈی لٹ کی ڈگری کے لیے انگریزی زبان میں لکھا تھا ۔بعد میں اس کا اردو زبان میں ترجمہ کیا گیااور 1943 ء میں اردو ترقی اردو(ہند) کی جانب سے شائع کیا گیا۔زیر نظر کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے باب میں مغلیہ دور سے قبل کے حالات بیان کیے گیے ہیں۔دوسرے باب میں عہد اکبری کے ہندوؤں میں فارسی تعلیم کا آغاز،تیسرے باب میں عہد جہانگیری کا تذکرہ ہے، چوتھے باب میں مغلوں کا انحطاط،پانچواں باب مغل تہذیب کا دم واپسیں،اور چھٹا باب نظر باز گشت کے عنوا ن سے ہے ،ہر باب کے شروع میں ادب کے ذکر سے پہلے تاریخی تمہید بیان کی گئی جس تمہید میں مغل بادشاہوں کی سرگرمیوں اور ہندو ادبا کے ساتھ ان کے حسن سلوک کا ذکر کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS