اپنی نوعیت کی یہ منفرد کتاب ہے جس میں دو بڑے شعراء امیرو داغ کی عمدہ عمدہ غزلوں کا انتخاب کرکے آمنے سامنے رکھا گیا ہے۔ خوبی یہ ہے کہ یہ انتخاب اس طرح ہوا ہے کہ دونوں شعراء کے ایک ہی صنف اور وزن پر کہی ہوئی غزلوں کو بالمتوازن رکھا گیا ہے۔ دونوں شعراء کو پڑھنے کے بعد حیرت ہوتی ہے کہ کیسے دونوں کی نازک خیالیاں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔ انداز بیان اور احساسات میں بھی تقریباً یکسانیت پائی جاتی ہے۔ ماہ و سال کے خزاں نے صفحات کی چمک سلب کرلی ہے ۔ لہٰذا ہر صفحہ زرد مائل اور بوسیدہ لگتا ہے ۔البتہ ان بوسیدہ صفحات نے حروف کے تحفظ کو یقینی بنائے رکھا لہٰذا قرائت میں دشواری نہیں ہوتی ہے۔ پہلے اور آخری صفحہ پر کچھ کتابوں کا اشتہار ہے ، اس سے اس دور میں اشتہار کے طریقوں کا پتہ چلتا ہے۔ ٹائیٹل کو پھول بوٹوں سے سجایا گیا ہے جس سے مرتب کی کتاب میں دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS