رامانند ساگر بالی ووڈ کے معروف فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس تھے۔ ان کا ٹی وی سیرئیل،رامائن بہت مشہور ہوا۔انھیں اردو زبان سے بہت لگاؤ تھا،نیز تقسیمِ ہند کے واقعات کے وہ چشم دید شاہد تھے۔سو اس موضوع پر ان کا یہ ناول ۱۹۴۸ میں شائع ہوا،جس کا دیباچہ خواجہ احمد عباس نے لکھا۔یہ کتاب چار حصوں کے سترہ ابواب میں منقسم ہے۔یہ ناول مشرقی اور مغربی پنجاب، لاہور اور امرتسر کے فرقہ وارانہ فسادات کے حوالے سے اس دور کے سماج کی تصویر کشی پیش کرتا ہے جس میں ہندوں اور مسلمانوں کی مشترکہ تہذیب و تمدن، محبت و اخوت اور انسانیت کی بنیاد پر بنے ہوئے سارے رشتے انسانی درندگی کی نذر ہوگئے۔
Curious what other readers are upto? Check this list of favorite Urdu books of Rekhta readers.
See More