Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : خواجہ محمد وزیر

ناشر : مطبع مصطفائی، لکھنو

مقام اشاعت : لکھنؤ, انڈیا

سن اشاعت : 1847

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : دیوان

صفحات : 268

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

دفتر فصاحت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "دفتر فصاحت" شعر و سخن پر عمدہ کامیاب اور نوادرات میں شامل دیوان ہے۔ در اصل اس کتاب کے مصنف خواجہ محمد وزیر لکھنؤ ی ہیں، سید ہادی علی تخلص بیخود نے اس دیوان کو ترتیب دیا ہے۔ اس دیوان کے ابتدا میں مرتب کا ایک مبسوط مقدمہ بھی درج ہے جس میں کتاب کی تصنیف و تالیف، نیز مصنف اور اس کے عہد کے استادان، خلفا، شاگردان اور معزز اصحاب و شعرا حضرات کے مختصر کوائف نظم و نثر میں جامع اور مختصر انداز میں تحریر کیا ہے۔ اس دیوان کی بیشتر غزلوں میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ 1263ھ میں مصنف نے اسے تصنیف کیا اور 1271ھ میں تقریباً ایک سال کی محنت شاقہ کے اسے ترتیب دیا۔ ان کا ضخیم دیوان ان کی زندگی میں ضائع ہوگیا۔ موجودہ دیوان "دفتر فصاحت" ان کی وفات کے بعد ان کے شاگردوں اور دوستوں نے شائع کیا۔ مجموعی طور پر اردو ادب میں یہ دیوان لائق توجہ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام خواجہ محمد وزیر، تخلص وزیر۔ تقریباً۱۷۹۵ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ سلسلہ خاندان باپ کی جانب سے حضرت خواجہ بہاء الدین سے ملتا ہے۔ خاندان اور ذاتی تقدس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کی بہت عزت تھی۔ ناسخ کے شاگرد تھے۔ نہایت پرگو تھے۔ ان کاضخیم دیوان ان کی زندگی میں ضائع ہوگیا۔ موجودہ دیوان’’دفتر فصاحت‘‘ ان کی وفات کے بعد ان کے شاگردوں اور دوستوں نے شائع کیا۔ ان کے کئی شاگرد تھے۔ جن میں سب سے مشہور فقیر محمد گویا ہیں۔ان کی شاگردی کی وجہ سے وزیر کے معاشی حالات بہتر ہوگئے تھے لیکن بعد میں کسی بات پر شکر رنجی ہوگئی جس سے سہارا ختم ہوگیا۔ وزیر نے کسی اور رئیس کی ملازمت نہیں کی۔ باقی عمر مفلسی اور تنگ دستی میں گزاری۔ آخر عمر میں گوشۂ نشینی اختیار کرلی تھی۔ فتوح اور تسخیر اعمال کا بہت شوق تھا۔ ہر وقت نقوش بھرا کرتے تھے۔ ۱۱؍اگست ۱۸۵۴ء کو لکھنؤ میں وفات پاگئے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:139


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے