Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

عطاء الحق قاسمی کوسفرناموں میں ایک رجحان ساز شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ ان کے سفر ناموں میں طنز و مزاح اور کہانی پن کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے۔ صحافت سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور سدا بہار کالم نگار بھی ہیں۔ سیاست میں بھی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ناروے میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں ۔ ان کے سفر ناموں میں مزاح اورسماجی شعور پایا جاتا ہے۔ ان کے مشہور سفرناموں میں زیر نظر " دنیا خوبصورت ہے " کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔ اس سفر نامے میں انہوں نے بنکاک، سنگاپور، اور برسبین کی شاندار منظر کشی کی ہے۔ کسی بھی شہر کا ذکر کرتے ہوئے وہاں کے مقامی باشندے کا مزاج، رہن سہن اور مذہبی رجحان کے بارے میں ضرور لکھا ہے اور اس جگہ کے کلچر کے بارے میں لکھنا تو ان کے سفر نامے کا لازمی حصہ ہوتا ہے اور یہی وہ حصہ ہے جس میں وہاں کی تمام خوبیاں اور خرایباں نہایت دلچسپ انداز میں شامل کردی جاتی ہیں اور انہیں پڑھنے میں بھی خوب مزہ آتا ہے۔ سفرنامے کی سرخی کچھ ایسی لگائی جاتی ہے کہ پڑھنے والا فطری طور پر اسے پڑھنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور جب پڑھنا شروع کرتا ہے تو پڑھتا ہی چلا جاتا ہے ۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

عطا الحق قاسمی یکم فروری 1943 کوامرتسر میں پیدا ہوئے ۔ وہ نامور عالم دین اور تحریک پاکستان کے رہنما مولانا بہاءالحق قاسمی کے فرزند ہیں ۔انھوں نے تدریس کے شعبے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ساتھ ہی ساتھ صحافت سے بھی وابستہ رہے اور روزن دیوار سے کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیاجس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ تصانیف میں روزنِ دیوار سے ، عطایئے، خند مکرر، شوقِ آوارگی، گوروں کے دیس میں، شرگوشیاں، حبس معمول، جرمِ ظریفی، دھول دھپا، آپ بھی شرمسار ہو، دلّی دور است، کالم تمام، بازیچہ اعمال، بارہ سنگھے،ملاقاتیں ادھوری ہیں، دنیا خوب صورت ہے، مزید گنجے فرشتے، شرگوشیاں، ہنسنا رونا منع ہے، اپنے پرائے، علی بابا چالیس چور اور ایک غیر ملکی کا سفرنامہ لاہور کے نام سرفہرست ہیں۔
جناب عطا الحق قاسمی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے کئی معروف ڈرامہ سیریل تحریر کیے جن میں خواجہ اینڈ سن، شب دیگ، حویلی اور شیدا ٹلی کے نام قابل ذکر ہیں۔ ناروے اور تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ستارۂ امتیازاور ہلال امتیاز عطا کیا۔ آدم جی ادبی انعام اور اے پی این ایس ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ آج کل پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین ہیں ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے