Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اختر انصاری

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : ترقی اردو بورڈ، نئی دہلی

سن اشاعت : 1979

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : غزل

صفحات : 230

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

غزل اور غزل کی تعلیم
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اختر انصاری کی شناخت افسانہ نگار،اور ایک غزل گو کی ہے انہوں نے غزل کی تعریف اور فنی محاسن کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت اور اہمیت کی جانب بھی اشارے کیے ہیں۔ اختر انصاری کی یہ کتاب "غزل اور غزل کی تعلیم" اردو غزل کے عملی کارناموں کو درس و تدریس کے نقطہ نظر سے سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے، اس کتاب میں ان باتوں کی جانب توجہ دلائی گئی جو باتیں غزل کی تدریس اور غزل کی افہام و تفہیم میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔غزل کی تعلیم دینے میں اساتذہ کو جن دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے ان کا حل پیش کیا گیاا ور تدریس کے روایتی طرز سے ہٹکر عملی طریقہ کارکے وہ اصول بتائے گئے ہیں جن کو مد نظر رکھ کر کوئی بھی استاد فن کا حق ادا کر سکتا ہے ،چنانچہ اس کتاب کو آٹھ ابواب پر منقسم کیا گیا ہے ۔پہلے باب میں،زبان و ادب کی تعلیم میں مقاصد و غایات کے مسائل بیان کئے گئے ہیں،دوسرے باب میں اردو غزل کے تاریخی و ادبی پس منظر بیان کیا گیا ہے، تیسرے باب میں غزل کی تعلیم کے نقطہ نظر کو بیان کیا گیاہے،چوتھے باب میں غزل اور مدرس جیسے اہم موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے،پانچویں باب میں غزل کی تدریس اور تدریسی طریقہ کار کو بیان کیا گیا ہے۔۔ چھٹے باب میں غزل کی تعلیم میں علامتی اظہار کے مسائل بیان کئے گئےہیں، ساتویں باب میں سبق کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے جبکہ آٹھویں اور آخری باب میں چند غزلوں کو منتخب کرکے تعلیم و تدریس کے نقطہ نظر کو بیان کیا گیا ہے، کتاب کے مباحث کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ غزل کے معلم کے لئے یہ کتاب نہایت ہی اہم اور ضروری ہے، کتاب کے مطالعہ سے اساتذہ کو ایک نئے اورواضح طریقہ تدریس سےہم آہنگی ہوگی۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

اختر انصاری ترقی پسند فکر وشعور اور نظریے کے اہم ترین شاعر اور نقاد تھے۔ انہوں نے تحریک کی مستقل وابستگی سے الگ رہ کر اس کے نظریات کو عام کرنے اور اسے ایک تنقیدی، فکری اور سائنسی بیناد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاعری، تنقید اور افسانے اسی جد وجہد کا اعلامیہ میں۔ ’نغمۂ روح‘ ’آبگینے‘ ’ٹیڑھی زمین‘ ’سرور جاں‘ (شاعری) ’اندھی دنیا اور دوسرے افسانے‘ ’نازو اور دوسرے افسانے‘ (افسانے) ’حالی اور نیا تنقیدی شعور‘ ’افادی ادب‘ (تنقید) وغیرہ ان کی تصانیف ہیں۔
اختر انصاری یکم اکتوبر 1909 کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔ اینگلو عربک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ دہلی یونیورسٹی سے بی اے کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ٹی کرنے کے بعد یونیورسٹی اسکول میں ملازم ہوگئے۔ 1947 میں اردو میں ایم اے کیا پھر کچھ  عرصے تک شعبۂ اردو میں لکچرر رہے بعد میں ٹرینگ کالج میں ملازمت اختیار کی۔ 5 اکتوبر 1988 کو انتقال ہوا۔ 


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے