aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Mohammad Aslam Saifi

Editor : Mohammad Ismaeel

V4EBook_EditionNumber : 001

Publisher : Dayal Printing Press, Delhi

Year of Publication : 1939

Language : Urdu

Categories : Biography, Poetry

Sub Categories : Kulliyat

Pages : 604

Contributor : Rekhta

hayat-e-ismail ma kulliyat-e-ismail ba-tasweer

About The Book

مولانا اسمعیل میرٹھ کے جس محلے میں پیدا ہوئے وہ اسماعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کو بچوں اور بڑوں کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے اردو اور فارسی ریڈریں ترتیب دیں اور فارسی زبان کے گرامر کی تعلیم کے لیے کتابیں لکھیں۔ زیر نظر کتاب در اصل دو مکمل کتابیں ہیں۔ پہلی کتاب میں مصنف نے ان کی زندگی کے ہمہ جہت پہلوؤں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب میں کل سات ابواب ہیں ۔ ان ابواب میں ان کی ولادت ، نسب، تعلیم و تربیت، ملازمت، رفقاء، تصوف، تصنیفات، آگرہ میں قیام کی صورتحال، وطن میں علمی مشاغل کے علاوہ ان کے کلام پر تاریخی نظر جیسے موضوعات پر دقیق کلام ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا اسماعیل کا فوٹو مع آٹو گراف، ان کی اولاد کی تصویریں۔ وہ مکان جہاں ان کی پیدائش ہوئی اور رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوا ، ان کی کچھ نظمیں ، ان کی تصنیف کردہ تذکرہ غوثیہ کے بارے میں تبصرہ کے علاوہ بھی کئی نادر پہلو شامل کیے گئے ہیں جس سے کتاب کی افادیت و رغبت میں اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ دوسری کتاب کلیات اسماعیل ہے جس میں اسماعیل میرٹھی کا کلام ہے۔ نظموں کے علاوہ مثنویاں، قصائد، مسدسات، قطعات و رباعیات وغیرہ شامل ہیں۔ گویا اس کتاب میں مکمل مولوی اسماعیل سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ خیال رہے کہ حیات اسماعیل کو اسلم صیفی نے تصنیف کیا ہے جبکہ کلیات اسماعیل کو محمد اسماعیل رئیس میرٹھی نے ترتیب دیا ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now